بھارتی قید میں موجود بیگناہ پاکستانیوں کو جعلی مقابلوں میں مارنے کا منصوبہ بے نقاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر (جعلی مقابلوں) میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بنا لیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹر ز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ مختلف جیلوں اور ایجنسیوں میں رکھے جانے والے افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ مذموم منصوبے کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی سے ان افراد کی لاشیں اور پلانٹڈ ہتھیار وغیرہ کی ویڈیوز اور تصویریں شیئر کر دی جائیں گی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا روایتی طریقے سے ان افراد کو پاکستان سے آنے والے دہشت گرد ظاہر کرے گا۔ اس مذموم منصوبے کا مقصد پہلگام فالس فلیگ ناکام ہونے کے بعد پاکستان کے خلاف جارحیت کرنے کی ایک اور من گھڑت کہانی بنانا ہے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق کچھ غیر قانونی طور پر زیرحراست ان افراد کو زندہ دہشت گرد ظاہر کر کے میڈیا کے سامنے پاکستان مخالف بیانات اور اعتراف جرم کے بیان بھی دلوائے جا سکتے ہیں۔
اس حوالے سے 29 اور 30 اپریل کو ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنسز میں پہلے ہی 723 پاکستانی افراد جو مختلف بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طور پر بند ہیں، کی تفصیلات بتا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 56 ایسے پاکستانی افراد بھی ہیں جو بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی اور جبراً اپنی حراست میں رکھے ہیں، جن کی تفصیلات بھی ڈی جی آئی ایس پی آر 29 اور 30 اپریل کو بتا چکے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان بھارتی حراست میں رکھے گئے افراد کو کسی بھی وقت پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور جارحیت کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے بھی 24 اپریل کو آزاد جموں و کشمیر کے 2 شہریوں محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے بارڈر کراس کر جانے پر بھارتی فوج نے ظالمانہ طریقے سے فیک انکاؤنٹر میں مار دیا تھا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹر اسپیشلسٹ کے طور پر بد نام زمانہ ہے۔ پہلگام فالس فلیگ کی ناکامی کے بعد بھارت مکمل طور بھوکھلا چکا ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان سکیورٹی ذرائع فیک انکاؤنٹر میں رکھے کے مطابق
پڑھیں:
بارسلونا میں معرکۂ حق، جشنِ آزادی ریلی اور کانفرنس، اوورسیز پاکستانیوں کا ملک سے اظہارِ وفا
اسپین کے شہر بارسلونا میں جشنِ آزادی معرکۂ حق کے عنوان سے ایک پُرجوش ریلی اور کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے پاکستان سے اپنی والہانہ محبت اور وفاداری کا اظہار کیا۔
ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ اور POAF یورپ کے اشتراک سے منعقدہ اس پروگرام میں یورپ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
ریلی اور کانفرنس میں نئی نسل کی شرکت نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان صرف ایک زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ دلوں کی دھڑکن ہے۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا اور نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک شرکا نے پاکستان زندہ باد اور افواجِ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے فضا کو گرما دیا۔
پاکستان کے سبز ہلالی پرچموں اور ملی نغموں سے ماحول ایک نیا رنگ اختیار کر گیا۔
پروگرام میں بطور چیف گیسٹ عبدالقاد جیلانی شریک ہوئے، جبکہ تمغۂ خدمت یافتہ ڈاکٹر چوہدری پرویز اقبال لوہسر، چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، گیسٹ آف آنر کے طور پر اور POAF یورپ کے مرکزی صدر اعجاز پیارا مہمانِ خاص کی حیثیت سے شریک ہوئے۔
تقریب میں منسٹر آف انفارمیشن و براڈکاسٹنگ عطاء تارڑ کے ایڈوائزر ذیشان پال، اٹلی سے چوہدری امجد پرویز آف موجیانوالہ، ملک نعیم (برطانیہ)، اور یورپ کے دیگر ممالک سے شریک شخصیات نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن اسپین کے صدر کامران خان نے صدارتی خطاب میں کہا کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا کے سامنے لانا ہوگا اور ملک و اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم وطن کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
تقریب کی ایک خوبصورت جھلک شاہ نواز رانجھا نامی بچے کی دلکش تقریر تھی جس میں اُس نے پاکستان کے روشن مستقبل کا نقشہ کھینچا۔
پروگرام کی خاص بات یہ رہی کہ اسپین میں موجود مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی، رفاہی اور تعلیمی حلقوں کی شخصیات نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا عملی مظاہرہ کیا۔
تقریب میں یورپ کے دس مختلف ممالک سے فہمیدہ شخصیات نے شرکت کر کے معرکۂ حق جشنِ آزادی کو چار چاند لگا دیے۔ یوں یہ پروگرام ملی جذبے اور یکجہتی کے مظاہرے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
POAF اسپین بارسلونا پاکستان معرکہ حق