وادی نیلم :شاہکوٹ سیکٹر پر بھارتی فوج کا حملہ، خاتون شہید، متعدد مکانات تباہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
وادی نیلم(اوصاف نیوز) وادی نیلم کے علاقے شاہکوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ کئی رہائشی مکانات بری طرح متاثر ہوئے۔ مقامی آبادی کے مطابق بھارتی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔
علاقہ مکینوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے کہاکہ بمشکل جان بچا کر بنکر میں پناہ لی ابھی فی الحال ہم کھلے آسمان کے نیچے ہیں ، گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ حکومت ہمیں معاوضہ دے تاکہ ہم اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ عوامی حلقوں نے اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس صورتِ حال کا نوٹس لیں اور نہتے شہریوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔
رافیل کی ڈیل، مودی کے گلے کی ہڈی بن گئی، اربوں روپے کی ہیرا پھیری کا انکشاف
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔