بھارتی گولہ باری کے دوران فرض شناسی کی مثال قائم کرنیوالے ایمبولینس ڈرائیور کے لیے انعام
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے نکیال سیکٹر میں بھارتی گولہ باری کے دوران جان پر کھیل کر مریضوں کو اسپتال پہنچانے والے ایمبولینس ڈرائیور آفتاب اسلم کو ایک لاکھ روپے انعام دینے کا کیا ہے۔
سرکاری اسپتال نکیال کے ڈرائیور آفتاب اسلم نے حالیہ شدید گولہ باری کے دوران اپنی جان کی پروا کیے بغیر مریضوں کو اسپتال منتقل کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔
ان کی اس بہادری اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے آج نکیال اسپتال کے دورے کے دوران انہیں ایک لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
وزیراعظم کی موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع موبائل مسیج سے دینے کی ہدایت
وزیراعظم شہباز شریف نے موسمی صورتحال کی موبائل مسیج کے ذریعے پیشگی اطلاع دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو حالیہ بارشوں کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومتوں سے رابطے میں رہنے اور معاونت کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ، صوبائی حکومتوں سے رابطہ مزید فعال کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ موبائل فون مسیج کے ذریعے شہریوں کو موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع دی جائے۔