شہر کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران کیماڑی اور قیوم آباد کے قریب ڈاکوؤں نے تین افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے علاقے تارا چند روڈ بلاک 24 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عبدالرحمان اور 49 سالہ شاہنواز کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی جیکسن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

دریں اثنا قیوم آباد کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان 25 سالہ عمار کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے قریب

پڑھیں:

پنجاب: سی سی ڈی کا ایک روز میں 4 مقابلوں میں 6 ملزمان کی ہلاکت کا دعویٰ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور میں سی سی ڈی (کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ) نے ایک ہی دن میں مختلف شہروں میں چار مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران چھ ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق یہ مقابلے لاہور، قصور، گوجرہ اور شیخوپورہ میں پیش آئے۔

قصور بائی پاس پر پولیس نے ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ڈاکو مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔

گوجرہ میں بھی پولیس کو اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔ ان پر قتل، ڈکیتی، راہزنی اور بھتہ خوری سمیت کئی مقدمات درج تھے۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں ناکے پر چیکنگ کے دوران تین مشکوک افراد کو روکا گیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی کارروائی کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک ملزم بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ ملزم ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔

شیخوپورہ میں سرگودھا روڈ پر ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اس کے تین ساتھی فرار ہوگئے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم باقی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار سوار شخص جاں بحق ایک زخمی
  • کراچی: فائرنگ، کرنٹ لگنے، ڈوبنے سے 5 افراد جاں بحق، 4 زخمی
  • پشاور: گزشتہ شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی سرکاری افسر دم توڑ گیا
  • کراچی: بارش کے دوران 2 دن میں 8 افراد جاں بحق
  • کراچی، سائٹ ایریا میں ڈکیتی کی کوشش ناکام، شہری کی فائرنگ سے ملزم زخمی، گرفتار
  • کراچی، جھگڑے کے دوران دھکا لگنے سے نوجوان جاں بحق، واقعے کی تحقیقات جاری
  • مون سون کی پہلی بارش میں کراچی فارغ، کئی سڑکیں اور علاقے زیرآب،حادثات میں2 بچوں سمیت3 افراد جاں بحق
  • لاہور: پوتوں کی لڑائی چھڑوانے کے دوران فائرنگ سے 85 سالہ دادا جاں بحق
  • پنجاب: سی سی ڈی کا ایک روز میں 4 مقابلوں میں 6 ملزمان کی ہلاکت کا دعویٰ
  • تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں فائرنگ کا واقعہ، 19 سالہ نوجوان  شدید زخمی