وزیراعظم شہباز شریف کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ساتھ کا ٹیلی فونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے ساتھ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کشیدگی کم کرنے پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی کاوشوں کو سراہا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا، پاکستان اپنی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کاہر قیمت دفاع کرے گا۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھارتی جارحیت کا عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے، کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہو۔اس موقع پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور امن برقرار رکھنے کے لیے رابطے جاری رکھنے کا عزم کیا۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحریری وحتمی نتائج کا اعلان کر دیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ شہباز شریف
پڑھیں:
نوجوانوں کاعالمی دن،وزیراعظم کا ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ دینے کا اعلان
(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ہونہار نوجوانوں کو میرٹ پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ سود پر مبنی قرضوں کے ذریعے لیپ ٹاپ کی اسکیم کے علاوہ ہوں گے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستا کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، ملکی ترقی کے لیے میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
انہوں نے کہا کہ چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگائی، چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا، پاک فضائیہ نے چار رافیل سمیت بھارت کے چھ طیارے گرائے، بھارت کا غرور دس مئی کو غرق ہوگیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دشمن ذہن میں رکھے اپکستان کے پانی کی ایک بوند بھی چھین نہیں سکتے، دشمن نے ایسی حرکت کی تو ایسا سبق سکھائیں گے کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کے حصے کے پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا، سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔
یہ بھی پڑھیں؛ سینیٹ میں اقلیتوں کے دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور