وزیراعظم شہباز شریف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ بھی کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار، وزیردفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل منیر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔
اس کے علاوہ ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر، وفاقی وزرا احسن اقبال، عطاتارڑ، کورکمانڈر سیالکوٹ سمیت اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ تھے۔اس موقع پر جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بہادر مسلح افواج نے مثالی انداز میں مادر وطن کا دفاع کیا، مسلح افواج نے دشمن کی بزدلانہ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، تاریخ گواہ رہےگی کہ کیسے چندگھنٹوں میں پاکستان کے محافظوں نے بھارتی بلاجواز جارحیت کو خاک میں ملایا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے محافظوں نے بے مثال درستگی اور عزم سے بھارتی جارحیت کو خاک میں ملایا، پاکستان کو اپنے بہادر سپوتوں پر بے حد فخر ہے، یہ قوم کے تاج ہیں، ہمارے شہداء ہمیشہ ہمارا فخر رہے ہیں، قوم ان کی قربانیوں کی ہمیشہ مقروض رہے گی۔
بھارتی فوج کے سابق افسران جنگ کے بجائے سفارتی کاری کے حق میں
ان کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت اور انہیں دہشت گرد قرار دینا نہایت شرمناک ہے، معصوم شہریوں پر کھلی جارحیت تمام بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اخلاقیات کے منافی ہے۔ وزیر اعظم آئندہ چند روز کے دوران ائیر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے جس دوران وہ پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات بھی کریں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
دشمن پانی کی ایک بوند نہیں چھین سکتا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن یاد رکھے وہ پاکستان سے پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا ہے۔
اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے پانی سے متعلق حرکت کی تو وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4 روز کی جنگ کے بعد ایک نیا پاکستان بن چکا ہے، پاکستانی افواج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا، 4 رفال سمیت 6 بھارتی جنگی جہاز گرائے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے بھارت کو وہ کاری ضرب لگائی کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا، بھارت کی فوجی طاقت کا غرور 10 مئی کو ڈبو دیا۔ افواج پاکستان سے شکست کھانے والا بھارت پاکستان کے حصے کا ایک بوند پانی نہیں چھین سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے تاریخ کا رخ بدلا، اقلیتی بہن بھائی بھی تحریک پاکستان میں شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، زندگی کا ہر طبقہ تحریک پاکستان میں شامل تھا۔