آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2فوجی جوان شہید،تعداد 13ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2فوجی جوان شہید،تعداد 13ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (سب نیوز)بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بزدلانہ جارحیت کے دوران زخمی ہونے والے پاک فوج اور پاک فضائیہ کے دو مزید جوان دورانِ علاج شہید ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے، جب کہ 78 جوان فرائض کی انجام دہی کے دوران زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے اشتعال انگیزی کے دوران علاقے کی خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور دفاع وطن میں مثالی بہادری کا مظاہرہ کیا۔شہید ہونے والوں میں پاک فوج کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز شامل ہیں، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ دونوں جوانوں نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں قربان کر کے غیر متزلزل حب الوطنی اور بہادری کی نئی مثال قائم کی۔ترجمان پاک فوج کے مطابق مسلح افواج اور قوم اپنے ان بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبر’’پانچ جہتی‘‘مجموعی خاکہ: جدیدیت کو عمل میں لانے کے لیے نظریات اور عملی اقدامات کی تفصیل وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد، عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم حکومت کی بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے ہیں: سعودی ولی عہد تاریخ رقم: شفقت علی کینیڈا کے پہلے پاکستانی نژاد وفاقی وزیر بن گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔