الجزائر کے سفیر کا غزہ میں امداد کی فراہمی روکنے پر اعتراض
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
الجزائر کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالت کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں امداد کی فراہمی روک رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الجزائر کے نمائندے نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالت کے احکام کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غزہ میں امداد کی فراہمی روک رہا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، اقوام متحدہ میں الجزائر کے نمائندے عمار بن جامع نے منگل کی شام غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ بن جامع نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور بین الاقوامی عدالت کے احکام کے خلاف، غزہ تک امداد کی رسائی روک رہا ہے۔ الجزیرہ نے ان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی قابضین نے غزہ میں دو ملین سے زیادہ فلسطینیوں کو بھوک کا شکار کرنے والے ایک نظامی جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ اس الجزائر کے سفارتکار نے مزید کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، وہ اسرائیلی رژیم کا گھناونا چہرہ دنیا کے سامنے لا رہا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امداد کی فراہمی بین الاقوامی الجزائر کے کرتے ہوئے رہا ہے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کا سرنڈر کیے بغیر زرتاج گل کی درخواست پر سماعت سے انکار، پیشی کا حکم
لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔
پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا تھا۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض تھا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں لہٰذا پہلے سرنڈر کریں کیونکہ سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔
زرتاج گل نے سینیئر قانون دان میاں محمد حسین چوٹیا اور بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے اپیلیں دائر کی ہیں۔ اے ٹی سی فیصل آباد کے نو مئی واقعات میں تین فیصلوں کے خلاف تین الگ الگ اپیلیں دائر کی گئی ہیں۔
تینوں اپیلوں پر رجسٹرار آفس کی طرف سے زرتاج گل کے سرنڈر نہ کرنے کا اعتراض لگایا گیا ہے۔ اے ٹی سی فیصل آباد نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کو تین الگ الگ مقدمات میں 10، 10 سال سزا سنا رکھی ہے۔