چین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا سے ملاقات کی ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برازیل اسٹریٹجک باہمی اعتماد پر قائم رہتے ہوئے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے اور ہر سطح پر ہمہ جہت تبادلوں کو مضبوط بناتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی، صحت مند اور مستحکم ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف میکانزم کو مکمل طورپر بروئے کار لاتے ہوئے عملی تعاون میں مزید روشن امکانات پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔شی جن پھنگ کا کنہا تھا کہ ہم اگلے سال “چین برازیل ثقافتی سال” منائے جانے کے موقع سے فائدہ اٹھا کر ثقافت، تعلیم، سیاحت، میڈیا اور مقامی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گےا ور کثیر الجہت تعاون پر عمل پیرا رہیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چین اور برازیل اقوام متحدہ، برکس اور چین اور سی ای ایل اے سی فورم سمیت دیگر کثیر الجہتی میکانزم میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ثابت قدمی کےساتھ یکطرفہ پسندی ، تحفظ پسندی اور غنڈہ گردی کی مخالفت کریں گے۔
برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے کہا کہ برازیل اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں اور ان میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے بڑے ممالک کے برعکس، چین نے ہمیشہ برازیل سمیت لاطینی امریکی ممالک کی معاشی اور سماجی ترقی کے حصول میں مخلصانہ حمایت اور مدد کی ہے.
بات چیت کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے ترقیاتی حکمت عملی، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، ڈیجیٹل معیشت، فنانس، انسپکشن اور قرنطینہ اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کی 20 دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ فریقین نے کثیر الجہتی کے مشترکہ تحفظ سے متعلق مشترکہ بیان اور یوکرین کے بحران پر بھی مشترکہ بیان جاری کیا۔
بات چیت سے قبل شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے برازیل کے صدر اور ان کی اہلیہ کے استقبال کے لئے شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ اسی رات شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان نے لولا ڈی سلوا اور ان کی اہلیہ کے لیے استقبالیہ ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔ Post Views: 6
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز