پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی جریدے فارن پالیسی نے بھی پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کرلیا۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ رقبہ برطانیہ کے رقبے سے بھی دوگنا زیادہ ہے۔
جریدے نے کہا کہ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے پاکستان کو معاشی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔فارن پالیسی کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادے کے لیے قومی معدنی پالیسی 2025 مرتب کی گئی ہے، قومی معدنی پالیسی کے 2025 کے ثمرات پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔جریدے کے مطابق معدنی ذخائر کے موثر استعمال سے پاکستان میں سماجی اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرتقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس عدالت نے صدر ایمپلائز یونین سی ڈی اے عامر خان کی معزولی کو غیر آئینی قرار دیدیا روس کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دیدیے دنیا بھر میں سیمی کنڈکٹر کے حوالے سے بیانیے کی جنگ جاری ہے، وزیر اعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان کے معدنی ذخائر
پڑھیں:
زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید اضافہ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14 ارب 57 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ 28 نومبر کو ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 19 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک نے مزید بتایا کہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب ایک کروڑ 37 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں جو مجموعی ذخائر کا حصہ ہیں۔