قومی پاسپورٹ میں چند سیکورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-01-10
اسلام آباد(صباح نیوز)محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی کی تردید کر تے ہوئے کہاہے کہ قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ۔سوشل میڈیا پر پاکستانی پاسپورٹ کے حوالے سے زیر گردش مختلف افواہوں کے بعد ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے تردیدی بیان جاری کردیا۔محکمہ پاسپورٹس کا کہنا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کے فرنٹ کور پیج پر کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، فرنٹ کور پیج کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش تصاویر جعلی ہیں۔بیان میں ہدایت کی گئی ہے کہ شہری ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے جعلی خبروں پر دھیان نہ دیں، قومی پاسپورٹ میں چند سیکیورٹی فیچرز کے علاوہ کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی، قومی پاسپورٹ کے حوالے سے پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی ںکی جائے گی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی قومی پاسپورٹ پاسپورٹ کے کی گئی
پڑھیں:
ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے دو نئے مفید فیچرز متعارف کرا دیے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
چین کی معروف ٹیک کمپنی بائیٹ ڈانس کے زیر انتظام دنیا کی مقبول ترین مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے اپنی پلیٹ فارم کو مزید سوشل اور انٹرایکٹو بنانے کے لیے نئی اپڈیٹس کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کو دوستوں اور خاندان کے ساتھ ویڈیوز کو مشترکہ طور پر دیکھنے اور شیئر کرنے کی سہولت فراہم کریں گی۔
ببین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے متعارف کی گئی ان اپڈیٹس میں سب سے نمایاں فیچر شیئرڈ فیڈ ہے، جو خاص طور پر اس مقصد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ فرینڈز اور فیملی ایک ساتھ ویڈیوز دیکھ سکیں اور دلچسپی کے مطابق مواد سے لطف اندوز ہوں۔
شیئرڈ فیڈ میں شامل افراد کے دلچسپی کے مطابق روزانہ 15 ویڈیوز دکھائی جائیں گی اور اسے ڈائریکٹ میسجنگ کے ذریعے دوستوں کے ساتھ شیئر کیا جا سکے گا۔
ٹک ٹاک کے مطابق یہ فیچر اکٹھے مواد کو دریافت کرنے کا ایک نیا اور آسان ذریعہ ہے اور آنے والے مہینوں میں دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔ صارفین کے لیے ایک نیا ڈیش بورڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے جہاں وہ اپنی شیئرڈ لائیک ہسٹری اور دیگر ڈیٹا کو دیکھ سکیں گے۔
اس کے علاوہ شیئرڈ کلیکشنز نامی دوسرا فیچر بھی متعارف کرایا گیا ہے، جو بنیادی طور پر شیئرڈ فیڈ کی طرح ہے مگر اس میں ویڈیوز کو محفوظ، آرگنائز اور شیئر کیا جا سکتا ہے۔ صارفین بس کسی ویڈیو کو سیو کریں گے اور پھر اس سے شیئرڈ کلیکشن لسٹ بنا کر اسے کسی بھی فرد کو ڈائریکٹ میسج کے ذریعے بھیج سکیں گے۔ کمپنی کے مطابق یہ فیچر 16 سال یا اس سے زائد عمر کے صارفین کے لیے دنیا بھر میں دستیاب ہوگا۔
مزید برآں، ٹک ٹاک ہالی ڈے کارڈز بھی متعارف کر رہا ہے، جنہیں صارفین ڈائریکٹ میسجز کے ذریعے بھیج سکیں گے۔ یہ فیچر دسمبر کے آخر تک صارفین کے لیے فعال ہو جائے گا، جس سے پلیٹ فارم پر تعلقات اور انٹرایکشن کو نئے انداز میں فروغ ملے گا۔
یہ اپڈیٹس واضح طور پر ٹک ٹاک کی کوشش ہیں کہ وہ اپنی ویڈیو شیئرنگ ایپ کو نہ صرف تفریح کا ذریعہ بلکہ ایک سوشل اور اشتراکی کمیونٹی میں تبدیل کرے، جہاں صارفین نہ صرف دیکھیں بلکہ اپنی دلچسپیوں کو دوستوں اور خاندان کے ساتھ آسانی سے بانٹ سکیں۔