الخدمت کی 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش میں بھرپور شرکت
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-08-8
کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کے شعبہ صحت نے ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والی 22ویں ہیلتھ ایشیا نمائش میں بھرپور شرکت کی اوراپنے جدید ریڈیولوجی، لیبارٹری اور بلڈ بینک کے شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی اعلیٰ معیار کی خدمات کو نمایاں طور پر پیش کیا۔نمائش میں الخدمت ڈائیگنوسٹکس کا اسٹال توجہ کا مرکز بنا رہا، جہاں بڑی تعداد میں ماہرین صحت، طلبہ، اور عام شہریوں نے دورہ کیا۔اس موقع پر ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی ، ڈائریکٹر ڈائیگنو سٹک سروسز ؎ڈاکٹر عظیم الدین نے بھی اسٹال کا دورہ اور کاوش کو سراہا، منیجر شعبہ صحت انوار عالم بھی موجود تھے ۔الخدمت کے نمائندوں نے اسٹالز پر آنے والے افراد کو مختلف ٹیسٹ، ریڈیولوجیکل سہولیات اور بلڈ بینک کے نظام کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔اس موقع پر چیف ایگز یکٹو الخدمت نوید علی بیگ نے الخدمت ڈائیگنوسٹکس کے اسٹال کا دورہ کیا اور ٹیم کے اقدام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت ڈائیگنوسٹکس کا مشن عوام کو جدید،معیاری اور سستی تشخیصی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شخص علاج یا ٹیسٹ سے محروم نہ رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت ڈائیگنوسٹک پر لوگوں کا دن بدن اعتماد بڑھ رہا ہے ،جہاں روزانہ کئی سو مریضوں کو درست اور بروقت تشخیصی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ایگز یکٹو ڈائریکٹر راشد قریشی نے کہا کہ الخدمت کی جانب سے اسٹال لگانے کا مقصد شہریوں کو آگاہی فراہم کرناتھا تاکہ وہ اس نتیجے میں الخدمت کی جدید ترین ٹیسٹنگ اور ریڈیولوجی خدمات ایک ہی چھت کے نیچے اعتماد کے ساتھ حاصل کر سکیں۔ہیلتھ ایشیا نمائش میں آنے والے ماہرین صحت، ڈاکٹروں اور طلبہ نے الخدمت کے اسٹال میں گہری دلچسپی ظاہر کی اور اسے صحت عامہ کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانچسٹر، پاکستانی قونصل خانہ کے اوقات میں اضافہ
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیاقونصلیٹ جنرل آف پاکستان مانچسٹر نے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے سرکاری اوقات میں اضافہ کر دیا ہے۔
ہائی کمشنر آف پاکستان ٹیپو عثمان کی ہدایت پر اب قونصل خانہ کمیونٹی خدمات کے لئے روزانہ صبح 8:00 بجے کام کا آغاز کرے گا۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کار سے کمیونٹی کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی، جبکہ روزانہ اپوائنٹمنٹ کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
تمام درخواست گزاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ قونصل خانے کی آن لائن اپوائنٹمنٹ پورٹل کے ذریعے وقت لینا ہوگا۔
یہ اپوائنٹمنٹ ہر ہفتہ کے روز صبح 10:00 بجے جاری کی جائیں گی۔درخواست گزار اپوائنٹمنٹ بک کرتے وقت اپنی ذاتی معلومات استعمال کریں اور مقررہ وقت پر پہنچیں۔
30 منٹ سے زیادہ تاخیر سے آنے والے درخواست گزاروں کو نئی اپوائنٹمنٹ لینا ہوگی۔
قونصل جنرل امتیاز فیروز گوندل نے کہا کہ یہ اقدامات کمیونٹی کو مؤثر، شفاف اور بہتر خدمات فراہم کرنے میں مدد گار ثابت ہوں گے۔