پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ دفاعی اورسکیورٹی تعاون مستحکم کرنے کی اہمیت کو تسلیم کیا ہے۔

اِس بات کا اعتراف ڈھاکہ میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور عسکری قیادت سے الگ الگ ملاقاتوں میں کیا گیا۔

فریقین نے موجودہ عالمی اور علاقائی صورتحال اورسکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاکستان کی جانب سے بنگلہ دیش کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کو پھر سراہا اور مساوی خود مختاری اور باہمی احترام پر مبنی اِن تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔

فریقین نے دفاعی اور سکیورٹی اشتراکِ عمل بہتر بنانے کی خواہش ظاہرکرتے ہوئے دونوں ملکوں کی افواج کے درمیان تعاون کو وسعت دینے اور متعلقہ اقدامات کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے سلہٹ میں سکول آف انفینٹری اینڈ TACTICS کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی اور طلبہ سے گفتگو کی۔

بنگلہ دیش کی سول ملٹری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ معیار اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور دی گئی قربانیوں کو سراہا۔

General Sahir Shamshad Mirza, NI, NI (M), Chairman Joint Chiefs of Staff Committee (CJCSC), while on an official visit to Bangladesh, called on H.

E. Mr. Muhammad Yunus, Chief Advisor of Bangladesh, Admiral Mohammad Nazmul Hassan, Chief of Naval Staff, Air Chief Marshal Hasan… pic.twitter.com/ywHapCM2tM

— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 27, 2025

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انڈونیشین صدر سے ملاقات، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے برادر ممالک کی مسلح افواج کے موجودہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

انڈونیشن صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے کہاکہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تربیت، انسدادِ دہشت گردی اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آئی ایس پی آر انڈونیشین صدر دوطرفہ تعلقات سید عاصم منیر فیلڈ مارشل وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج، پیپلز لبریشن آرمی کی انسداد دہشت گردی مشق جاری: مضبوط دفاعی تعاون کی عکاس، آئی ایس پی آر
  • پاکستان، ترکیہ کا ایوی ایشن، دفاعی مینو فیکچرنگ اورہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر اتفاق: وزیر تجارت جام کمال سے ترک وفد کی ملاقات
  • پاکستان اور تیونس کا کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے پراتفاق
  • پاکستان اور ترکیے کا ایوی ایشن‘ دفاعی مینوفیکچرنگ اور ہائی ٹیک صنعتوں میں تعاون پر اتفاق
  • وزیرِ اعظم کی صدر ترکمانستان سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی روابط مضبوط بنانے کا عزم
  • بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے درمیان بحری دفاع کے تعاون کے نئے مفاہمتی معاہدے پر دستخط
  • اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی استحکام، باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • بورڈ کے ساتھ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے،رائو عبدالرحمٰن
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشیئن صدر پروابوو سبیانتو کی ملاقات، دونوں ممالک کا دفاعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی انڈونیشین صدر سے ملاقات، تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم