حمیرا طارق کی قائدین جماعت اسلامی سے عزیزوں کے انتقال پر تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کے دیور، مولانا عبدالعزیز کے صاحبزادے اور بلقیس سیف کے بھائی سلمان فاروق کے انتقال پر،نائب امیر جماعت اسلامی حلقہ اسلام آباد نصراللہ گورائیہ کی خوش دامن اور امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کی ہمشیرہ کی وفات پر، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کے بڑے بھائی سالم ظفر خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحومین نے اپنی زندگی دین اسلام اور جماعت اسلامی کی خدمت کے لیے وقف کی اور ہمیشہ حق و انصاف کی سربلندی کے لیے کوشاں رہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کی عبادات و حسنات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، ان کی آخرت کی منازل آسان بنائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹریز عطیہ نثار، ڈاکٹر زبیدہ جبیں، عفت سجاد، عائشہ سید، ڈپٹی سیکرٹری و ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ اور سیکرٹری اطلاعات فریحہ اشرف نے بھی مرحومین کی بلندیِ درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر و تسلی کی دعا کی۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
پشاور: جماعت اسلامی کے سابق امیر سراج الحق اسٹوڈنٹس ٹیلنٹ ایکسپو سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> راصب خان
جسارت نیوز