تقریب سے اپنے خطاب میں علامہ شہنشاہ نقوی نے کہا کہ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان ملک میں وحدتِ امت، احترامِ مسالک اور عزاداری کے فروغ کا عملی پلیٹ فارم ہے، نئی قیادت پر قوم کی نظریں ہیں کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے پیغام کو مزید وسعت دے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان کے حالیہ انتخابات کے بعد نو منتخب عہدیداران کی پُروقار حلف برداری کی تقریب کراچی کے مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی میزبانی تنظیم کے الیکشن کمیشن نے کی جبکہ سرپرست اعلیٰ و جعفریہ الائنس کے نو منتخب صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب میں ملک کی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں سینیٹر وقار مہدی (پاکستان پیپلز پارٹی)، علامہ مبشر حسن (مجلس وحدت مسلمین)، شبر رضا (جعفریہ الائنس)، رضی حیدر رضوی (جعفریہ آرگنائزیشن)، عسکری دیوجانی، علامہ اطہر مشہدی، حسن صغیر عابدی، علامہ نقی نقوی، اقبال حیدر عمو اور حیدر پھوپھا سمیت دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ الیکشن کمیشن کے چیف سید جاوید رضا نے باضابطہ طور پر منتخب کابینہ کا اعلان کیا۔

اعلان کے مطابق صدر سید محمد نقی، سینئر نائب صدر عقیل احمد، نائب صدور رضوان امبر، سید نوشاد حسین، سید شاہ عالم زیدی، رفعت حسین، جنرل سیکرٹری سید عباس حیدر، جوائنٹ سیکرٹری ایس ایم فرحت، فنانس سیکرٹری سید اظہار الحسن زیدی، پبلیکیشن سیکرٹری یاسر حسین موسی، پبلک ریلیشن سیکرٹری حسن رضا بٹ، سوشل ویلفیئر سیکرٹری مہدی عباس کاظمی، میڈیا سیکرٹری عبدالکریم چانڈیو، آفس سیکرٹری سید علی مہدی نقوی منتخب ہوئے۔ علامہ شہنشاہ نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان ملک میں وحدتِ امت، احترامِ مسالک اور عزاداری کے فروغ کا عملی پلیٹ فارم ہے، نئی قیادت پر قوم کی نظریں ہیں کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے پیغام کو مزید وسعت دے۔ تقریب کے اختتام پر نو منتخب عہدیداران کو شرکاء کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی جبکہ اس موقع پر  ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مرکزی تنظیم عزاداری پاکستان

پڑھیں:

بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) صوبائی دارالحکومت لاہور میں علامہ اقبال ٹاﺅن مین بلیوارڈکی سروس روڈپربھیکے وال کے نزدیک 10فٹ گہرا شگاف پڑگیا ہے‘اسی طرح جوہر ٹاﺅن مصروف ترین شاہراہ خیابان فردوسی پر ایک اورگڑھا پڑ گیاہے گزشتہ تین روز کے دوران مذکورہ سڑک پریہ دوسرا گڑھا پڑا. بارش کے بعد مرکزی شاہراہ پر گڑھنے پڑنے سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا حکام کے مطابق سڑک کی مرمت کا کام شروع ہوگیا گڑھا پڑنے سے ٹریفک کی روانی جزوی طور پر متا ثر ہوئی دوسری جانب اقبال ٹاﺅن میں بھیکے والے موڑ جانب فاروق ہسپتال سروس روڈ پر 10 فٹ گہرا شگاف پڑ گیا.

(جاری ہے)

سڑک کے درمیان پڑنے والے گہرے شگاف کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے شگاف پڑنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، متعلقہ افسران اور واسا کی ٹیمیں موجود ہیں ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکموں نے سروس روڈ پر شگاف پر کرنے کیلئے کام شروع کردیا. واضح رہے کہ 17جولائی کو ہونے والی بارش سے فیروزپور روڈ پرنشتر کالونی کے قریب سروس روڈ کا ایک حصہ بیٹھ گیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کھڑی تین موٹر سائیکلیں گڑھے میں جا گریں تھیں.

شہریوں کا کہنا ہے کہ پورے شہر کے اندر یہی حال ہے بارشوں میںمتوسط آبادیوںکے اندر سڑکوں کے بیٹھ جانے کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں مگر انہیں کوریج نہیں ملتی‘نجی یونیورسٹی کے لیکچرار معاذالاسلام سول انجینئرنگ پڑھاتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سب سے زیادہ بدعنوانی اس شعبے میں ہے ناقص میٹریل اور زمین کی کمپریشن عالمی لیول کی نہیں کی جاتی .

ان کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار اب کئی دن مٹی کو کمپریس کرنے میں نہیں لگا اور نہ ہی میٹریل ڈالنے کے بعد ٹھیک طریقے سے اسے کمپریس کیا جاتا ہے ‘مٹی نرم ہونے سے اگر پانی راستہ بنالے تو چند ہفتوں میں ہی اس ایریا کے نیچے زمین کھوکھلی ہوجاتی ہے اور بارشوں کے دوران شگاف پڑنے لگتے ہیں. انہوں نے بتایا کہ لاہور فیصل آباد موٹر وے کو جب تجرباتی طور پرچھوٹی گاڑیوں کے لیے کھولا گیا تھا تو لاہور سے فیصل آباد کے سفر کے دوران انہوں نے نوٹ کیا تھا کہ کئی سو ارب کی لاگت سے بنی اس سڑک میں لیول کا بھی خیال نہیں رکھا تھا اور یہ موٹروے مکمل طور پر ناہموار تھا جس پر انہوں نے کچھ دیگر انجینئرز کے ساتھ مل کر ایک تجزیاتی رپورٹ این ایچ اے اور پنجاب حکومت کو ارسال کی تھی تاہم آج تک ہمیں اس پر کوئی جواب نہیں ملا.

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے