ڈھاکہ میں عالمی کانفرنس: قومی بیداری میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام کے کردار پر اہم مباحث
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
اردو کے ادبی اور فکری ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے زیر اہتمام ایک اہم بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے متعدد نامور اسکالرز شرکت کریں گے۔
یہ چوتھی بین الاقوامی کانفرنس ہے جس کا عنوان ’قومی بیداری میں اقبال اور نذر الاسلام کا کردار‘ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکا یونیورسٹی کے ہاسٹل کا نام علامہ اقبال کے نام پر رکھنے کا مطالبہ
2 روزہ بین الاقوامی کانفرنس 9 اور 10 نومبر کو ڈھاکہ یونیورسٹی، بنگلہ دیش کے سینیٹ بھون میں منعقد ہو گی جس کے منتظمین شعبہ اردو، ڈھاکہ یونیورسٹی اور بنگلہ دیش انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک تھاٹ ہیں۔
کانفرنس کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی، شعبۂ اردو ڈھاکہ یونیورسٹی ہوں گے۔
مقالہ جات کی زبانیںکانفرنس ملٹی لنگول ہو گی جس میں اردو، بنگلہ، انگریزی، فارسی اور عربی میں مقالات پیش کیے جائیں گے۔
عالمی مشاعرہ9 نومبر کو شام 4 بجے ایک عالمی مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
پاکستانی اسکالرز کی بھرپور شرکتاس تاریخی کانفرنس میں شرکت کرنے والے متعدد اسکالرز کا تعلق پاکستان سے ہے جو دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور فکری روابط کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیے: علامہ اقبال اور شاہ عبد العزیز: ایک فکری رشتہ جو تاریخ نے سنوارا
انہیں ڈھاکہ یونیورسٹی کی جانب سے باقاعدہ دعوت نامہ جاری کیا گیا ہے اور ان کی شرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ علامہ اقبال کا پیغام کس طرح مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی و دیگر اسکالرز کے لیے تحریک کا باعث ہے۔
میزبان شعبہ اردو ڈھاکہ یونیورسٹی نے بین الاقوامی اسکالرز کے لیے ہمہ وقت رابطہ اور رہنمائی کے انتظامات کیے ہیں۔
کانفرنس کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر محمد غلام ربانی خود شرکا کی رہنمائی اور سہولت کاری کی نگرانی کر رہے ہین۔
مزید پڑھیں: معروف شاعر انور مسعود کی زبانی علامہ اقبال کے دلچسپ واقعات
کانفرنس میں منظور شدہ مقالہ جات کو جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈھاکہ میں عالمی کانفرنس عالمی کانفرنس قومی بیداری میں اقبال اور نذر الاسلام کا کردار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈھاکہ میں عالمی کانفرنس عالمی کانفرنس قومی بیداری میں اقبال اور نذر الاسلام کا کردار ڈھاکہ یونیورسٹی بین الاقوامی علامہ اقبال اقبال اور کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان