Daily Mumtaz:
2025-12-09@08:18:57 GMT

قیصر خان کو اہلیہ فضیلہ قاضی سے کیا شکایت ہے؟

اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT

قیصر خان کو اہلیہ فضیلہ قاضی سے کیا شکایت ہے؟

معروف اداکار قیصر خان نظامانی نے اہلیہ فضیلہ قاضی سے متعلق اپنی دلچسپ شکایت بیان کر دی۔

قیصر خان نظامانی پی ٹی وی کے مقبول ڈراموں سے شہرت حاصل کر چکے ہیں، حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو میں اپنی اہلیہ فضیلہ قاضی سے متعلق ایک ہلکی پھلکی شکایت کرتے نظر آئے۔

قیصر خان نظامانی پیشے کے اعتبار سے وکیل بھی ہیں، اپنی اہلیہ فضیلہ قاضی کے ساتھ خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے قیصر خان نظامانی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر آدمی گھر کے کھانے کا عادی ہو جائے خاص طور پر جب بیوی بہت اچھا کھانا بناتی ہو لیکن وہ مسلسل شوٹنگ پر ہو اور گھر کا کھانا ملنا بند ہو جائے تو پھر کیا ہوتا ہے؟ لڑائیاں شروع ہو جاتی ہیں، اس سے کیسے بچا جائے؟ آپ کیا مشورہ دیں گی؟

ان کے سوال پر شو کی میزبان ندا یاسر نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک دوسرے کو آسانی اور اسپیس دینی چاہیے، ہر وقت ایک دوسرے پر انحصار نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ شادی سکون کا نام ہے، اس میں ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے یا پھر آپ پیار سے کہہ سکتے ہیں کہ وہ زیادہ مقدار میں پکا کر فریز کر دیا کرے تاکہ آپ بعد میں کھا سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی‘ مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دے دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251209-01-19
غزہ /تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی آرمی چیف ایال زمیر نے کہا ہے کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت متعین کی گئی یلو لائن دراصل اسرائیل اور غزہ کے درمیان ایک نئی سرحد کی حیثیت رکھتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمی چیف ایال زمیر نے غزہ میں موجود ریزرو فوجیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یلو لائن نہ صرف ایک نئی سرحدی حد بندی ہے بلکہ یہ اسرائیلی آبادیوں کے لیے ایک جدید دفاعی لائن کا کردار بھی ادا کرے گی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ وہ اپنے خلاف جاری کرپشن مقدمات پر نہ تو پلی بارگین کریں گے اور نہ سیاست چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اسرائیلی وزیراعظم نے یروشلم میں جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین میرے مستقبل کے بارے میں بہت فکرمند دکھائی دیتے ہیں حالانکہ میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ صرف اور صرف عوام کریں گے۔غزہ میں جاری 2 سالہ جنگ میں شامل ایک اور اسرائیلی فوجی نے خودکشی کرلی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق رافیل بارزانی نامی فوجی غزہ میں کارروائیوں میں حصہ لیتا رہا اور شدید ذہنی دبائوا شکار تھا۔ رپورٹس کے مطابق بارزانی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) میں مبتلا تھا، جو جنگی صدمات کے باعث پیدا ہونے والی ذہنی کیفیت ہے۔ اس بیماری میں مریض کو خوفناک خواب، فلیش بیک اور ذہنی بے چینی کا سامنا رہتا ہے، جس سے معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کو ایک بار پھر پامال کرتے ہوئے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا اور مشرقی غزہ میں وحشیانہ فضائی حملوں، گولہ باری اور رہائشی گھروں کی تباہی کا ارتکاب کیا۔ایک مقامی ذریعے کے مطابق قابض اسرائیل کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے مشرقی رفح اور مشرقی خانیونس کی جانب شدید فائرنگ کی اور گولہ باری کے ذریعے علاقے میں خوف و دہشت پھیلا دی‘ کئی رہائشی عمارتوں کو دھماکوں سے اڑا دیا اور پورے محلوں کو ملبے کے ڈھیروں میں بدل دیا۔ قابض اسرائیلی وزیر خزانہ بزلئیل سموٹریچ نے اعلان کیا ہے کہ قابض حکومت نے آئندہ 5 برس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں 17 نئی صہیونی بستیاں قائم کرنے کے لیے2.7 ارب شیکل مختص کرنے کا جارحانہ منصوبہ منظور کر لیا ہے۔ یہ منصوبہ اس تسلط پسندانہ مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی سرزمین پر قبضے کو مزید گہرا کرنا اور صہیونی آبادکاری کو ناقابلِ تصور حد تک بڑھانا ہے۔عبرانی ویب سائٹ والا نے بتایا کہ سنہ 23 جنوری سے 25 جون کے درمیان قابض اسرائیلی جیلوں میں 110 فلسطینی اسیران شہید ہوئے، جن میں سے اکثریت کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔برطانوی اخبار گارڈین نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی ایجنسیاں غزہ میں سیز فائر کی نگرانی پر مامور امریکی فوجیوں پر وسیع جاسوسی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔ یہ کارروائیاں اس نئے امریکی فوجی بیس کے خلاف کی جارہی ہیں جو غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی بیس کے کمانڈر جنرل پیٹرک فرینک نے اپنے اسرائیلی ہم منصب کو فوری طور پر طلب کر کے دو ٹوک پیغام دیا کہ یہاں ریکارڈنگ ہر حال میں بند کی جائے۔ قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں واقع اقوامِ متحدہ کی ریلیف ایجنسی “انروا’’ کے مرکزی دفتر پر یلغار کرتے ہوئے اس کے اندر تلاشی کی کارروائی کی اور دفتر کے اندر گھس کر توڑپھوڑ کی۔ انروا نے بتایا کہ قابض فوج نے دفتر میں گھُس کر سیکورٹی اہلکاروں کے موبائل فون ضبط کر لیے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی آرمی چیف کی ہٹ دھرمی‘ مقبوضہ یلو لائن کو غزہ کی نئی سرحد قرار دے دیا
  • پنجاب کا وزیراعلیٰ بننے کیلئے 500 کروڑ؟ سدھو کی اہلیہ کے بیان پر بھارت میں سیاسی بھونچال
  • بھارتی فلمساز وکرم بھٹ اور اہلیہ 30 کروڑ روپے کے مبینہ دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار
  • معروف بھارتی فلمساز اہلیہ سمیت گرفتار
  • قاضی احمد: سندھی ثقافتی دن کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیاں نکالی گئیں، قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کیک بھی کاٹا گیا
  • پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ تاریخی تھا، اسد قیصر
  • آئی ایل ٹی 20؛ گلف جائنٹس نے دبئی کیپیٹلز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
  • پشاور جلسہ: اسد قیصر کے خطاب کے دوران کارکنان کے ’ڈی چوک ڈی چوک‘ کے نعرے
  • سونا ہوئے گھر، پتھر ہوئے دل