نو منتخب صدر و ممبر جی بی کونسل علامہ شیخ احمد علی نوری نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات نے مجھ پر جو ذمہ داری عائد کی ہے اسے دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و ممبر جی بی کونسل علامہ شیخ احمد علی نوری بھاری اکثریت سے مجلس علماء مکتب اہل بیت گلگت بلتستان کے صوبائی صدر بن گئے۔ اس موقع پر تنظیم سے وابستہ بڑی تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انتخاب کا عمل باقاعدہ جمہوریہ انداز میں مکمل ہوا، مرکزی نائب صدر مجلس علماء مکتب اھلبیت پاکستان علامہ اقبال بہشتی نے اپنے خطاب میں تنظیم کے اہداف اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پر لازم ہے کہ دین اسلام کی سربلندی کے لیے اپنے فرائض منصبی پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام دے۔مجلس علمائے مکتب اہل بیت کا پلیٹ فارم ملک بھر کے علماء کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور مشترکہ مقاصد کے لیے متحد کرنے کا ذریعہ ہے۔ نو منتخب صدر و ممبر جی بی کونسل علامہ شیخ احمد علی نوری نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات نے مجھ پر جو ذمہ داری عائد کی ہے اسے دیانتداری اور اخلاص کے ساتھ نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔ تقریب سے امام جمعہ والجماعت حسین آباد آغا سید مظاہر حسین الموسوی نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض شیخ ذوالفقار عزیزی نے انجام دئیے۔ آخر میں مرکزی نائب صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان علامہ اقبال بہشتی نے نو منتخب صدر علامہ شیخ احمد علی نوری سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ شیخ احمد علی نوری مجلس علماء مکتب

پڑھیں:

مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر و اراکین کا بگروٹ کا دورہ

مرکزی وفد نے گزشتہ دنوں سی پی او آفس کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بگروٹ کے بے گناہ شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام میں بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر سید شرف الدین کاظمی کی سربراہی میں کابینہ کے وفد نے بگروٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد نے انجمن امامیہ بگروٹ، بگروٹ کے عمائدین اور بگروٹ یوتھ کے نمائندگان سے تفصیلی ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کی موجودہ صورتحال، عوامی مسائل اور درپیش چیلنجز پر گفتگو کی گئی۔ عمائدینِ بگروٹ نے اپنے علاقے کے مسائل سے تفصیلاً آگاہ کیا۔ مرکزی وفد نے گزشتہ دنوں سی پی او آفس کے باہر پیش آنے والے واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بگروٹ کے بے گناہ شہریوں کی بلاجواز گرفتاریوں، چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام میں بے چینی اور اضطراب میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عوامی اعتماد بھی مجروح ہوتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بے گناہ گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور ملت تشیع کے خلاف سازش کرنے والے عناصر کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔ مزید برآں، وفد نے اس امر پر شدید تشویش کا اظہار کیا کہ واقعے کے بعد ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا۔ مرکزی انجمن امامیہ نے حکومت اور انتظامیہ سے ان مجرموں کی فوری گرفتاری اور علاقے میں قیامِ امن اور عدل کی بحالی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کا پُرزور مطالبہ کیا۔ آخر میں صدر مرکزی انجمن امامیہ نے کہا کہ انجمن امامیہ ہمیشہ امن، وحدت اور انصاف کی داعی رہی ہے اور آئندہ بھی اسی موقف پر قائم رہے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ہم کشمیری عوام کے ساتھ آخری دم تک کھڑے ہیں، وزیر اعلیٰ جی بی
  • عالمی برادری کی جانب سے کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ تسلط پر خاموشی افسوسناک ہے، گورنر گلگت بلتستان
  • نگر کے علماء و عمائدین کے وفد کا مرکزی انجمن امامیہ آفس گلگت کا دورہ
  • مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے صدر و اراکین کا بگروٹ کا دورہ
  • سکردو، جشن آزادی گلگت بلتستان کے سلسلے میں تقریب
  • جعفر آباد، مجلس علماء کے مجلس عاملہ کا اجلاس، زوالفقار سعیدی صدر منتخب
  • شکیل ترابی صدرنیوز ایجنسیز کونسل کے سیکرٹری جنرل منتخب
  • جنوبی پنجاب، مجلس علماء امامیہ کے زیرِ اہتمام ورکشاپس
  • علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی جعفریہ الائنس پاکستان کے نئے صدر منتخب