data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید کا گول بلڈنگ حیدرآباد میں نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے مجلس عاملہ اجلاس وفد قیم ضلع محمد حنیف شیخ، نائب قیمین ضلع عبدالباسط خان اور حافظ سفیان ناصرکے ہمراہ شرکت اس موقع پر صدر نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ شکیل شیخ سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید نے اجلاس میں جماعت اسلامی پاکستان کے زیرِ اہتمام21، 22، 23 نومبر مینارِ پاکستان لاہور میں ہونے والے اجتماع عام کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل لیبر فیڈریشن جدوجہد میں ہمیشہ صفِ اوّل رہی ہے اور اب بھی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ لاہور کے اجتماع میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ دعوتی و تنظیمی ذمہ داریوں کو مزید فعال بنائیں اور اجتماع کے پیغام کو گھر گھر تک پہنچائیں۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لاہور،نیشنل کالج آف آرٹس میں چھاتی کے کینسر کی آگاہی کے لیے واک نکالی جارہی ہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین