اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 نومبر کو مینار پاکستان سے نظام تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایف نائن پارک اسلام آباد میں “بنو قابل” انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے تو ڈنڈے کا استعمال کرسکتی ہے مگر شہریوں کو ایک جیسی تعلیم اور روزگار دینے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے کیوں کچھ نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کسی فیلڈ مارشل، نواز شریف، زرداری، عمران خان یا حافظ نعیم کا نام نہیں بلکہ پچیس کروڑ عوام کا نام ہے۔ چند لوگوں نے ملک پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، جاگیر دار، جرنیل، وڈیرے، سرمایہ دار اور بیوروکریٹ ملک کو نہیں چلاسکے، یہ لوگ اپنی 78 سالہ ناکامی کو تسلیم کریں۔ مسئلہ کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک مائنڈ سیٹ کا ہے، یہ وہی مائنڈ سیٹ ہے جس میں بیورو کریسی کا افسر خود کو حاکم اور پوری قوم کو خادم سمجھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 21، 22 23 نومبر کو مینار پاکستان پر پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر ہوگا، یہ نظام بدلنے کی تحریک ہے جس میں پوری قوم کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ اجتماع عام میں چہروں نہیں نظام کی تبدیلی کی تحریک شروع کرنے کا لائحہ عمل قوم کو دیں گے۔

حافظ نعیم الر حمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں، یہ ایک انقلابی نسل ہے جوصلاحیتوں سے مالا مال ہے، نوجوانوں کوپاکستان کے حوالے سے مایوس کیا جاتا ہے، ایک خاص طبقہ پاکستان پر مسلط ہے جس کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔ تین کروڑ بچے آج بھی اسکولوں سے باہر ہیں، صرف 12 فیصد بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرپاتے ہیں، ملک میں تمام بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی، انہوں نے کہا کہ تعلیم دولت کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونی چاہئے، امیرو غریب ہر کسی کو معیاری تعلیم ملنا اس کا حق ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حافظ نعیم نے کہا کہ کی تحریک کرنے کی

پڑھیں:

انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے: بلاول بھٹو   

( ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے۔

 انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں، پیپلز پارٹی ہر پاکستانی کے وقار، آزادی اور مساوی حقوق کے لیے پُرعزم ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی مراعات یا طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے ملتے ہیں، تمام اداروں اور شہریوں کو شہری آزادیوں کا محافظ بننا اور امتیاز کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ 

پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی

 بلاول بھٹو نے کہا کہ جامع معاشرتی و معاشی ماحول تشکیل دینے کے لیے شہری آزادیوں کی پاسداری اور امتیاز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ آئیے، ہم قانون کی حکمرانی کو مضبوط کریں، آزادی کا تحفظ کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ کوئی پیچھے نہ رہ جائے۔ 

متعلقہ مضامین

  • سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے، نگران وزیر اعلیٰ
  • فلسطین اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے،حافظ نعیم
  • اسرائیل فلسطینیوں اور بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق پامال کر رہا ہے؛ حافظ نعیم
  • انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے: بلاول بھٹو   
  • آئین پاکستان تمام شہریوں کو ان کے انسانی حقوق کا تحفظ دیتا ہے، حافظ نعیم
  • انسانی حقوق کو تعلیم، صحت اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہو گا: بلاول بھٹو
  •  عملی زندگی میں تعلیم، روزگار  اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہو گا: بلاول بھٹو
  • پاکستان اسلامی ملک، عملی طور پر یہاں انگریز کا نظام چل رہا: حافظ نعیم
  • وسائل پر قابض اشرافیہ ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہی ہے‘ حافظ نعیم الرحمن
  • وسائل پر قابض اشرافیہ ملک کو نوآبادیاتی طرز پر چلا رہی ہے،حافظ نعیم