21 نومبر کو مینار پاکستان سے نظام تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز ہوگا، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 نومبر کو مینار پاکستان سے نظام تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایف نائن پارک اسلام آباد میں "بنو قابل" انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے تو ڈنڈے کا استعمال کرسکتی ہے مگر شہریوں کو ایک جیسی تعلیم اور روزگار دینے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے کیوں کچھ نہیں کرسکتی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کسی فیلڈ مارشل، نواز شریف، زرداری، عمران خان یا حافظ نعیم کا نام نہیں بلکہ پچیس کروڑ عوام کا نام ہے۔ چند لوگوں نے ملک پر اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے، جاگیر دار، جرنیل، وڈیرے، سرمایہ دار اور بیوروکریٹ ملک کو نہیں چلاسکے، یہ لوگ اپنی 78 سالہ ناکامی کو تسلیم کریں۔ مسئلہ کسی ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک مائنڈ سیٹ کا ہے، یہ وہی مائنڈ سیٹ ہے جس میں بیورو کریسی کا افسر خود کو حاکم اور پوری قوم کو خادم سمجھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 21، 22 23 نومبر کو مینار پاکستان پر پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا انسانوں کا سمندر ہوگا، یہ نظام بدلنے کی تحریک ہے جس میں پوری قوم کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ اجتماع عام میں چہروں نہیں نظام کی تبدیلی کی تحریک شروع کرنے کا لائحہ عمل قوم کو دیں گے۔
حافظ نعیم الر حمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بھرپور صلاحیتیں موجود ہیں، یہ ایک انقلابی نسل ہے جوصلاحیتوں سے مالا مال ہے، نوجوانوں کوپاکستان کے حوالے سے مایوس کیا جاتا ہے، ایک خاص طبقہ پاکستان پر مسلط ہے جس کے پاس کوئی پالیسی نہیں۔ تین کروڑ بچے آج بھی اسکولوں سے باہر ہیں، صرف 12 فیصد بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرپاتے ہیں، ملک میں تمام بچوں کو مفت تعلیم دینا ہوگی، انہوں نے کہا کہ تعلیم دولت کی بنیاد پر تقسیم نہیں ہونی چاہئے، امیرو غریب ہر کسی کو معیاری تعلیم ملنا اس کا حق ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حافظ نعیم نے کہا کہ کی تحریک کرنے کی
پڑھیں:
وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں جعلی دواؤں کا خاتمہ یقینی بنانےکے لیے وفاقی کابینہ نے دواؤں کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی باضابطہ منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس حوالے سے کہا کہ ڈرگ لیبلنگ اینڈ پیکنگ رولز 1978 میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ فیصلہ پاکستان میں جعلی دواؤں کے خاتمے کی جانب ایک بڑا اور تاریخی قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہر دوا کو ڈیجیٹل طریقے سے ٹریک اور ویریفائی کیا جا سکے گا، اس نظام کے تحت جعلی، غیرمعیاری اور نقلی دواؤں کی نشاندہی اور ان کا خاتمہ ممکن ہوگا، نظام کے نفاذ سے عام صارف بآسانی دوا کی میعاد اور قیمت کی مستند معلومات لے سکےگا۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اس جدید نظام کو ملک بھر میں نافذ کرے گی، نئے قواعد کے تحت تمام دوا ساز کمپنیوں اور درآمد کنندگان کے لیے لازم ہوگا کہ وہ ہر دوا کے پیک پر معیاری ٹو ڈی بارکوڈ اور سیریلائزیشن ڈیٹا درج کریں، یہ اہم فیصلہ دواوں کی سپلائی چین کو محفوظ اور معیاری بنانے کیلئے کیا ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا پاکستان میں دواؤں کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ سے جعلی دواؤں کے خلاف مضبوط اور مؤثر دیوار قائم ہوگی، پاکستان خطے میں جدید ٹیکنالوجی اپنانے والا نمایاں ملک بن کر سامنے آئے گا، اس نظام کے ذریعے نگرانی کے روایتی طریقوں کی جگہ جدید ڈیجیٹل نظام لے گا۔
پنجاب میں آندھی اور طوفان سے تباہی ، ایک شہری جاں بحق، 46 گھر متاثر
مزید :