چینی صدر کی انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور آسٹریلیا کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی اور عالمی امن و استحکام کے لئےبڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم البانیز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں تاکہ چین اور آسٹریلیا کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری مستحکم انداز میں ترقی کر سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد فراہم کئے جا سکیں۔ اسی دن، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی انتھونی البانیز کو مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ا سٹریلیا
پڑھیں:
اسلام آباد میں دہشت گردی ریاست کو پیغام سمجھنا چاہیے، خواجہ آصف
فائل فوٹو، وزیر دفاع خواجہ محمد آصفوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشت گردی ریاست کو پیغام سمجھنا چاہیے، اب تک دہشت گردی سرحدی علاقوں تک محدود تھی، اسلام آباد میں دہشت گردانہ حملے سے ہمیں پیغام دیا گیا آپ کے تمام علاقے ہماری زد میں ہیں۔
اسلام آباد کچہری دھماکے پر صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اندازہ تھا ہم پر پریشر ڈالنے کے لیے اس قسم کی کوئی حرکت کی جائے گی، افغان حکومت افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا حملہ ریاست کو پیغام سمجھنا چاہیے، ہماری عوام اور افواج دہشت گردی کےخلاف قربانیاں دے رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ کارروائیاں نہ سرحدی اور نہ ہی شہری علاقوں میں برداشت کی جائیں گی، پاکستان دہشت گردانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دے گا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان پر حملے افغان طالبان رجیم کی سہولت کاری کے بغیر ممکن نہیں۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ افغان حکومت سے کامیاب ڈائیلاگ کی تھوڑی سی امید تھی، اس حملے کے بعد دیکھنا پڑے گا، ان حالات میں ریاست کو سنجیدہ ہوکر سوچنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے سارے چیلے کابل میں بیٹھے ہیں، کابل حکومت کس طرح ان کی ذمے داری قبول نہیں کرسکتی؟