24 کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا: وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 26th, September 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر 24 کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، پاکستان ٹیلی ویژن وزیرِ اعظم کا خطاب براہِ راست نشر کرے گا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بند کرانے میں صدر ٹرمپ نے کلیدی کردار ادا کیا، امریکی صدر کا جنگ بندی کا فیصلہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کے لیے اہم تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن قائم کرنے کے لیے کردار پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا، صدر ٹرمپ نے بھی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے جنگ جیت لی ہے، اب ہم امن جیتنا چاہتے ہیں، ہم بھارت کی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اعظم شہباز شریف ادا کیا
پڑھیں:
شہباز شریف کی جانب سے ہرجانے کا کیس، عمران کے وکیل کی جرح کیلئے مہلت کی استدعا منظور
—فائل فوٹولاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے دائر ہرجانہ کیس میں عمران خان کے وکیل کی جرح کے لیے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔
سیشن عدالت کے جج یلماز غنی نے شہباز شریف کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانہ کیس سے متعلق گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
تحریری حکم میں کہا کہ شہباز شریف کے گواہ عطا اللّٰہ تارڑ عدالت میں پیش ہوئے اور ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دے بانی پی ٹی آئی کے سینئر وکیل پیش ہوں گے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ عمران خان کے وکیل کی جرح کے کے لیے مہلت کی استدعا بھی منظور کی گئی ہے اور اب عطا اللّٰہ تارڑ 15 نومبر کو بیان پر جرح کے لیے پیش ہوں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف10 ارب روپےہرجانےکا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔