چینی وزیر خارجہ کی چین-سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین -لاطینی امریکہ اور کیریبین ممالک کی کمیونٹی کے فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ کیوبا کے وزیر خارجہ روڈریگیز سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ چینی حکومت کیوبا کی حکومت کی قومی خود مختاری اور وقار کی حفاظت کے لیے عادلانہ جدوجہد کی حمایت کرتی رہے گی، اور چین-کیوبا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں نئے نتائج حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوین گیل پنٹوسے ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ چین علاقائی ممالک کے اتحاد اور خود انحصاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور وینزویلا سمیت لاطینی امریکہ کے ممالک کے ساتھ مل کر غنڈہ گردی کی مخالفت اور بین الاقوامی انصاف کی حفاظت کرنے کے لیے تیار ہے۔اسی روز، وانگ ای نے پیرو، یوراگوئے، گیانا، نکاراگوا، کولمبیا اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وانگ ای نے ممالک کے
پڑھیں:
بلاول کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کا بلاول ہاؤس میں اجلاس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کا بلاول ہاؤس میں اجلاس منعقد ہوا۔ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کو پیپلزلائرز فورم کے وفد نے ملک بھر میں ہونے والے بارکونسلز کے انتخابات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری سے سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے حوالے سے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پیپلزلائرز فورم کے مرکزی صدر نیر بخاری شریک، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سینیٹر رضا ربانی‘ پی ایل ایف سندھ کے صدر قاضی بشیر، وسطی پنجاب کے صدر راحیل چیمہ، جنوبی پنجاب کے صدر شیخ غیاث، خیبرپختونخوا کے صدر گوہر رحمان اور بلوچستان کے صدر بہرام خان شریک تھے۔بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات دیں کہ انتخابات کے حوالے سے ملک بھر میں وکلاء سے رابطے کریں۔