اپوزیشن لیڈرکاتقرر‘ اسپیکرکی دستخط کرنے والے اراکین کی تصدیق کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251028-01-13
اسلام آباد (آن لائن)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی نے دستخط کرنے والے اراکین کی تصدیق کی ہدایت کردی۔قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق نئے اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے شعبہ قانون سازی کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق شعبہ قانون سازی نے اسپیکر کو اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے تحریک انصاف کی جانب سے محمود اچکزئی کی نامزدگی بارے آگاہ کیا ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے درخواست پر موجود تمام 74 اپوزیشن اراکین کے دستخطوں کی تصدیق کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری بارے قومی اسمبلی کے قاعدہ 39 پر بھی غور کیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر جلد بازی نہ کرنے اوردستخطوں کی تصدیق کرنے کے بعد اسپیکر ایاز صادق حتمی فیصلہ کرینگے ۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر اسپیکر کسی ٹائم فریم کے پابند نہیں ہیں اور اسپیکر کو بتایا گیا کہ تمام 74 اراکین نے آزاد حیثیت میں دستخط کیے ہیں واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف نامی جماعت کا وجود نہیں ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر کی تقرری ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی تصدیق
پڑھیں:
خیبرپختونخوا اسمبلی نے پشتو، ہندکو اور انگریزی کے بعد ایک زبان کو قواعد و ضوابط میں شامل کردیا
خیبرپختونخوا اسمبلی نے پشتو،ہندکو،سرائیکی اور انگریزی کے بعد گوجری زبان کو بھی قواعد و ضوابط میں شامل کردیا۔
قواعد و ضوابط میں ترمیم وزیر قانون آفتاب عالم نے پیش کی، اسپیکر بابر سلیم نے کہا کہ گوجری زبان کے بولنے والے ہزاروں لوگ ہیں، اس زبان میں شاعری بھی موجود ہے۔
اسپیکر کا کہنا تھا کہ جب سے نئے قواعد و ضوابط بنے اور اس میں دیگر زبانیں شامل کیں، تو ہمیں بہت سے گوجری زبان کے حوالے سے فون اور ای میل آئیں۔
اسپیکر نے کہا کہ ہم نے اس زبان کو بطور چھٹی زبان اسمبلی لیگینج میں شامل کرلی ہے، میں نئی زبان کی منظوری پر سب کو مبارک باد دیتا ہوں۔