جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ انہیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق بھی کیا۔

بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کو اپنی رہائش گاہ آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو موجود… pic.

twitter.com/sgPY59i4w4

— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 27, 2025

بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بلاول بھٹو اور ان کے والد آصف زرداری کی آمد پر ہم ملاقات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ بلاول بھٹو سے ملاقات خیرسگالی کی بنیاد پر تھی، یہ کسی ایجنڈا یا آئینی ترمیم سے متعلق میٹنگ نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ مجھے اپوزیشن لیڈر بننے میں کوئی دلچسپی نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی بات چیت ہوئی ہے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ انہیں اپنے ارکان کی تعداد کا بخوبی علم ہے، اور وہ انہی ارکان کے ساتھ اپوزیشن میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

پاک افغان امن مذاکرات میں ممکنہ کردار ادا کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر اس مقصد کے لیے سنجیدہ رابطہ کیا گیا تو ہم مثبت انداز میں جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فتنوں کا خاتمہ امت کی ذمہ داری، بہت سے شعبوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے، مولانا فضل الرحمان

انہوں نے کہاکہ ملکی مفاد ان کی اولین ترجیح ہے اور اسی بنیاد پر فیصلے کیے جائیں گے۔ ’پاک افغان کشیدگی کسی کے مفاد میں نہیں، دونوں ممالک کو اپنے رویوں میں لچک اور نرمی لانے کی ضرورت ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اپوزیشن لیڈر پاک افغان کشیدگی سربراہ جے یو آئی قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر پاک افغان کشیدگی سربراہ جے یو ا ئی قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمان وی نیوز مولانا فضل الرحمان بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن لیڈر انہوں نے

پڑھیں:

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے; بلاول بھٹو زرداری

ویب ڈیسک : چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا ہےکہ  ایک سیاسی جماعت  سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، اس کی کوشش ہے عوام اور افواج کے درمیان  دراڑ  پیدا  کرے۔

 لاہور کے علاقے باغبان پورہ  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ  خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا میرا یا میری پارٹی کا مطالبہ نہیں، میں کسی سیاسی پارٹی پر پابندی کے حق میں بھی نہیں ہوں، سیاسی پارٹی کو خیبر پختونخوا میں اپنا رویہ بہتر کرنا ہوگا، دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں خلل ڈالا تو مسائل بنیں گے، سیاسی جماعت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی تو پھر گورنر راج لگانا مجبوری بن جائےگا ، خیبر پختونخوا میں جنگی حالات پیدا ہوتے جا رہے ہیں۔

جعلی ڈگریوں کا ملک گیر نیٹ ورک بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف

  بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ پاکستان کو افغانستان کی طرف سے جو خدشات ہیں وہ سچ ثابت ہو رہے ہیں، افغانستان سے دہشت گرد پاکستان آ کر دہشت گردی کرتے ہیں، یہ پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے، ہماری افواج اس چیلنج کا مقابلہ کررہی ہیں، پاکستان کے اندرونی چیلنجز سے بھی نمٹا جارہا ہے ، افسوس ایسی سیاسی قوتیں بھی ہیں جو اس وقت ادارے پر حملہ کرتی ہیں، پیپلز پارٹی کا مطالبہ ہے کہ سیاسی جماعتیں اپنی سیاست کو دائرے میں رکھیں۔

جاپان؛ ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے

 ان کا کہنا تھا کہ مئی کی جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں شکست بھارت کو ہضم نہیں ہورہی، وہ ایک بار پھر پاکستان پر وار کرنےکی سازشیں کر رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جیت پوری دنیا نے تسلیم کی، پاک آرمی، پاک فضائیہ اور بحریہ میں اتنی طاقت ہےکہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو بھرپور جواب دے سکتے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا  ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، اس کی کوشش ہے عوام اور افواج کے درمیان دراڑ پیدا کرے، ہم ان کو کہنا چاہتے ہیں کہ اپنےکردار کو ٹھیک کریں۔

چینی کی قیمت میں کمی ہو گئی

 ایک سوال پر بلاول کا کہنا تھا کہ مریم نواز اگر سندھ سے انتخاب لڑیں تو ہم ویلکم کریں گے، سندھ میں تمام سیاسی جماعتوں کو انتخاب میں حصہ لینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی، فیض حمید فرعون تھے، مکافات عمل، فیصلہ تاریخی: بلاول
  • بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری
  • بانی پی ٹی آئی اور فیض حمید اپنے دور کے فرعون تھے: بلاول بھٹو زرداری
  • آج کا فیصلہ واضح پیغام، فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے، بلاول بھٹو
  • آج کا تاریخی فیصلہ واضح پیغام ہے فیض حمید غیرقانونی کام کر رہے تھے، بلاول بھٹو
  • فیض حمید فرعون تھا، اس کو ملی سزا مثال ہے، بلاول بھٹو کا خیرمقدم
  • ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے; بلاول بھٹو زرداری
  • ملک میں ایک سیاسی جماعت ’سیاسی دجال‘ کا کام کر رہی ہے: بلاول بھٹو
  • ملک میں نئے صوبے بنانے کی بازگشت، بلاول بھٹو بول پڑے
  • فخر کی بات ہے کہ چین جیسے ممالک ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں، بلاول بھٹو