بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو موجود رہے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مفتی ابرار شریک تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارلیمانی معاملات پر بھی مشاورت کی گئی، دونوں نے نئی قانون سازی اور پارلیمانی تعاون پر غور کیا، آئندہ قانون سازی میں اپوزیشن جماعتوں کے کردار پر تفصیلی بات چیت ہوئی، ملاقات میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر زور دیا۔اس پر بلاول نے فضل الرحمان کو یقین دہانی کرائی کہ افغانستان سے متعلق تجاویز صدر مملکت تک پہنچائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ملکی استحکام، معیشت اور انتخابی اصلاحات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کی قیادت میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی معاشی طور پر کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، بلال اظہر کیانی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ مریم نواز کا پنجاب کے 65ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کے ایم این اے ذوالفقار علی کے گھر ڈکیتی، ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بناکر گھر کا صفایا کرگئے کے الیکٹرک سے متعلق نیپرا کا فیصلہ کراچی کے صارفین کے مفاد میں ہے، پاور ڈویژن علیمہ خان کے مسلسل عدم پیشی پر پانچویں مرتبہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان تبادلہ خیال ملاقات میں بلاول بھٹو پر بھی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ بننے کی دعوت

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کو کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔ ایوانِ صدر اسلام آباد سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

اسلام آباد میں ایوانِ صدر میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے وفود کی ملاقات جاری ہے۔ ن لیگی وفد میں احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، امیر مقام اور دیگر رہنما شامل ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو آزاد کشمیر کی تازہ سیاسی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ آئندہ حکومت کی تشکیل کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیرِ غور آئیں گی۔

سیاسی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں آزاد کشمیر کی سیاسی سمت کے تعین میں اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

قبل ازیں، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ بلاول بھٹو کے ہمراہ نیر بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو بھی موجود تھے۔

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے… pic.twitter.com/GYyJVgc0vu

— PPP (@MediaCellPPP) October 27, 2025


ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور حالیہ سیاسی رابطوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا اسعد محمود بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے کا گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا۔ پیپلز پارٹی کو مزید چار ارکانِ اسمبلی کی حمایت کے بعد کل تعداد 27 ہوگئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • آپ کی تجاویز وخدشات صدر مملکت تک پہنچائوں گا‘بلاول کی فضل الرحمن کو یقین دہانی
  • پیپلز پارٹی کی ن لیگ کو آزاد کشمیر میں حکومت کا حصہ بننے کی دعوت
  • بلاول، فضل الرحمٰن ملاقات ختم، سیاسی صورتحال، کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت
  • بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد
  • بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی   
  • وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات ‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال