Express News:
2025-10-27@14:29:46 GMT

بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان کے گھر آمد

اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT

اسلام آباد:

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملنے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو موجود رہے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود، مفتی ابرار شریک تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ہے: حافظ نعیم الرحمان

---فائل فوٹو 

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر دیے گئے اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کا فرمان ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

بھارتی افواج نے سری نگر پر غیر قانونی قبضہ کیا: نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار

مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کے سیاہ دن کو یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جہدوجہد رنگ لائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان  نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انشاء اللّٰہ کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بلاول,مولانا فضل الرحمٰن ملاقات: اپوزیشن حکمتِ عملی اور کشمیر کی سیاست زیرِ بحث
  • آزاد کشمیر حکومت سازی کا معاملہ؛ وزیر اعظم کی جانب سے قائم کمیٹی کی صدر مملکت سے اہم ملاقات متوقع
  • بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی   
  • بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ہے: حافظ نعیم الرحمان
  • آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ بلاول بھٹو کا نکلا( زرداری نے اندر کی بات بتا دی)
  • مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  پنجاب کی اہم شخصیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد ملاقات کررہے ہیں