آئندہ ماہ قومی ایئرلائن کی نجکاری پر پیشرفت دیکھنے کو ملے گی، بلال اظہر کیانی
اشاعت کی تاریخ: 27th, October 2025 GMT
---فائل فوٹو
وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ قومی ایئرلائن کی نجکاری پر پیشرفت دیکھنے کو ملے گی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ ٹیکس وصولیوں میں تقریباً 26 فیصد اضافہ ہوا ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل جاری ہے۔
اِن کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معاشی عشاریوں میں نمایاں بہتری آئی ہے، ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، معاشی اہداف حاصل کیے ہیں اور مہنگائی میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ بھی نصف سطح پر آگیا ہے، منی بجٹ کے دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے، توانائی سمیت دیگر شعبوں میں بنیادی اصلاحات لا رہے ہیں۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ معاشی میدان میں ملنے والی کامیابیوں کو اب پائیدار بنانا ہے، برآمدات پر مبنی معاشی ترقی ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیکسز کو کم کرنا چاہتے ہیں، توانائی کی قیمت کو کم کرنا چاہتے ہیں، ورکنگ گروپ 15 نومبر تک اپنی سفارشات پیش کر دیں گے، معاشی بحالی کے لیے تجاویز وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔
اِن کا بتانا تھا کہ دسمبر 2028ء تک کراچی سے روہڑی ریلوے سیکشن کو مکمل کیا جائے گا، اس سیکشن کا افتتاح آئندہ سال کر دیا جائے گا، روہڑی سے نو کنڈی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کے لیے ایک کمپنی سے بات چیت جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سے مائننگ شروع ہوتے ہی ریلوے لائن کو اپ گریڈ کر دیا جائے گا۔
بعد ازاں وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وزیراعظم نے اس ہفتے کاروباری شخصیات سے ملاقات کی ہے، پرائیویٹ سیکٹر سے معاشی تجاویز مانگی گئی ہیں، مختلف سیکٹرز پر ورکنگ گروپ بنا دیے گئے ہیں، ٹیکس، ای ڈی ایف، انرجی کا ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے۔
بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ صنعتکاری، آئی ٹی اور زراعت کے ورکنگ گروپ بنائے گئے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کا گروپ کا سربراہ بنایا گیا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال میں میکرواکنامک استحکام کا سفر طے کیا ہے، ہم نے ایف بی آر کےٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب بڑھایا ہے۔
وزیر مملکت خزانہ بلال کیانی نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کو 23 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 4 فیصد کیا، معاشی ہدف حاصل کرنے میں سب کا کردار ہے، ہم نے اب معیشت میں پائیدار گروتھ لے کر آنی ہے، چاہتے ہیں کہ ہماری معیشت برآمدات پر مبنی ہو، ہمیں ہر بار آئی ایم ایف کی طرف جانا پڑتا ہے کوشش ہے کہ مستقل حل نکالیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلال اظہر کیانی ورکنگ گروپ کہا کہ تھا کہ
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔