Express News:
2025-05-14@16:01:18 GMT

کراچی: گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران شہری قتل

اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT

کراچی:

گلشنِ اقبال ڈھاکہ سوئٹس کے قریب نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

 واقعہ گلشن اقبال تھانے کی حدود میں نیپا چورنگی کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 24 سالہ کامران عباس ولد غلام عباس کے نام سے ہوئی جو ایک نجی اسکول میں ملازم تھا۔ اہلِ خانہ کے مطابق کامران ایک محنتی اور شریف نوجوان تھا جو روزی روٹی کی تلاش میں نکلا تھا مگر موت نے  راستے میں ہی جکڑ لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کامران موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا۔

ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں جبکہ اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کی شناخت کی جا سکے، رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 41 ہوچکی پے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

کراچی، دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو واقعات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق پہلا واقعہ بلدیہ قائم خانی کالونی بلاک B میں ایک شخص کو سر پر وزنی چیز کے وار سے شدید زخمی کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔

جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت سلیم کے نام سے کی گئی۔

دوسرے واقعے میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور اے، گلزار حبیب مسجد کے قریب فائرنگ کی اطلاع ملی۔

مزید پڑھیں: کراچی؛ ڈاکو کی فائرنگ سے 5 افراد زخمی، پکڑے جانے کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی

چھیپا حکام کے مطابق، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا، جس کی شناخت 30 سالہ صدام حسین کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق، یہ فائرنگ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ہوئی۔ زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ صدام حسین کو سینے اور چہرے پر گولیاں لگیں ہیں۔

پولیس نے دونوں واقعات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: صدر سے ملے بیہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد
  • کراچی میں بے رحم ڈکیتوں نے ایک اور جان لے لی
  • کراچی، سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک
  • آج شام گورنر ہاؤس کراچی میں افواج پاکستان کے لیے یوم تشکر منایا جائے گا
  • کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق شہری سپرد خاک
  • کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ اسپتال میں دم توڑ گیا
  • لاہور، ڈیفنس فیز 6 میں اغوا کی واردات، ڈاکٹر طاہر جمیل کو کس نے اٹھایا؟
  • جناح اسپتال کے باہر ڈکیتی مزحمت پر فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹڈ کارروائی قرار
  • کراچی، دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی