بھارتی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا کر چائے کی چسکی، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارتی رافیل کے ماڈل کو آگ لگا دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں پہلے رافیل طیارے کے ماڈل کو آگ لگائی اور اس کے بعد چائے بھی پی۔
کامران ٹیسوری نے رافیل طیارے سے متعلق کہا کہ یہ ہے وہ بھارتی طیارہ جسے ہم نے گرایا اور جلایا اس کے بعد ہم چائے پی رہے ہیں۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ’میں نے کہا تھا اس بار ہم بھارتیوں کو پان بھی کھلائیں گے لیکن انہوں نے ڈر کر ثالثی کروا لی‘۔
Governor Sindh @KamranTessoriPk celebrates Pakistan‘s victory over India with a cup of fantastic tea pic.
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 13, 2025
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان قوم، افواج پاکستان اور اس کی لیڈر شپ، ہمارے فاتح سپہ سالار عاصم منیر، ایئر فورس کے چیف اور نیول چیف نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ اس لیے آپ ہم سکون سے چائے پی رہے ہیں اور بھارتیوں کو بھی کہتے ہیں ’چائے، پان کے ساتھ تیار ہے‘۔ اس موقع پر گورنر ہاؤس سندھ میں جشن منایا گیا، تقریب میں کیک کاٹا گیا اور آتش بازی بھی کی گئی۔
جنید رضا زیدی نے اس پر لکھا کہ رافیل گرایا بھی، جلایا اور چائے بھی چس لے کر پی، ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کا اپنا ہی عوامی اسٹائل ہے۔ یہی وجہ مقبولیت بھی ہے۔
رافیل گرایا بھی ، جلایا اور چائے بھی چس لے کر پی ، کامران ٹیسوری کا اپنا ہی عوامی اسٹائل ہے۔ یہی وجہ مقبولیت بھی ہے pic.twitter.com/Nzcm8L6Piy
— Junaid Raza Zaidi (@junaidraza01) May 14, 2025
واضح رہے کہ انڈیا کی شکست پر پاکستانی سیاستدان، شوبز ستارے اور عوام پاک فوج کے حق میں بیان دیتے نظر آئے انہوں نے انڈیا کے رافیل طیاروں کا مذاق اڑاتے ہوئے مختلف میمز بھی بنائیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئیں۔
بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھارت کی متعدد ائیر فیلڈ کو تباہ کیا، ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ اور 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی جہاز بھی گرائے جس کے بعد پاکستان میں جشن کا سماں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بنیان المرصوص پاک بھارت کشیدگی پاک فوج رافیل طیارے کامران ٹیسوری مودیذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان المرصوص پاک بھارت کشیدگی پاک فوج رافیل طیارے کامران ٹیسوری کامران ٹیسوری کے بعد
پڑھیں:
رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی
پرتگالی سپر اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بنانے والوں میں شامل ہوگئے۔
وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ذاتی ایکس اکاؤنٹ پر رونالڈو کی ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں رونالڈو کو حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرنے کا مذاق اڑاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے جملے کسے جانے کے بعد رافیل گرانے کا دلچسپ انداز اپنایا تھا۔
انہوں نے ہاتھ کو ہوائی جہاز کی مانند اُڑا کر اسے نیچے گرتے ہوئے دکھایا جس پر بھارتی شائقین آگ بگولہ ہوگئے تھے۔