آئی ایم ایف کا دورۂ پاکستان ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کا دورۂ پاکستان ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا، آن لائن مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان کے نئے بجٹ پر پاک آئی ایم ایف مذاکرات آج سے آن لائن شروع ہوں گے، جبکہ آئی ایم ایف وفد کا دورۂ پاکستان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کا دورۂ پاکستان ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، جس کے باعث آن لائن مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، نئے بجٹ کے اہداف کا تعین باہمی مشاورت سے کیا جائے گا
لاہور: باغبانپورہ کے قریب حادثہ 5 افرادجاں بحق، 4 زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات میں ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، حکومت آئی ایم ایف کے ای ایف ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات بھی جاری رکھے گی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف کے پاکستان ا کا دورہ
پڑھیں:
ایئر کرافٹ انجینئرز، پی آئی اے تنازع،9 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار
اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی ایئر لائن کی انتظامیہ اور ایئر کرافٹ انجینئرز کےتنازع کے چھٹے روز شام 5 بجے تک قومی ایئر لائن کی 9 پروازیں منسوخ اور 18 تاخیر کا شکار ہوئیں۔
انجینئرز ذرائع کے مطابق منسوخی اور تاخیر طیاروں میں فنی خرابی اور پرزہ جات کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہوئی، آج ابوظہبی سے پشاور، دبئی سے کراچی اور فیصل آباد سے دبئی کی پروازیں منسوخ ہوئیں۔
دبئی سے فیصل آباد، اور پشاور دبئی کی پروازیں بھی منسوخ ہوئی، اندرون ملک منسوخ پروازوں میں گلگت اسلام آباد، اسلام سے گلگت پروازیں شامل ہیں۔
اسکردو اسلام آباد اور اسلام آباد اسکردو پرواز بھی منسوخ ہوئی، اسلام آباد سے العین کی پرواز پی کے 143 تقریباً 10 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔
قومی ایئر لائن کی ملکی اور بین الاقوامی 18 پروازیں 3 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔