بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے آن لائن مذاکرات
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کے درمیان آئندہ مالی سال 26-2025کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں مذاکرات آن لائن شروع ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان ایک ہفتے کی تاخیر سے شکار ہو گیا ہے تاہم وفد اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے اورحکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے بجٹ کے اہداف کے تعین کے لیے باہمی مشاورت کرے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ آن لائن تکنیکی مذاکرات کے دوران ڈیٹا شیئر کیا جائے گا جبکہ بعد میں پالیسی سطح کے مذاکرات میں بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف) پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم ایف
پڑھیں:
بجٹ سازی پر پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کا پہلا دور آج شروع ہو گا
اسلام آباد:آئندہ مالی سال2025-26 کیلیے وفاقی بجٹ سازی بارے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج (بدھ) سے ہوگا جو 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔
بجٹ مذاکرات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے آئی ایم ایف مشن ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچے گا اور 23 مئی تک مذاکرات ہوںگے۔
تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا۔آئی ایم ایف خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد کے سفر میں تاخیر کے بعد آج (بدھ) سے نئے بجٹ پر ورچوئل مذاکرات کا آغاز کرے گا۔
مزید پڑھیں: بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم ایف سے آن لائن مذاکرات
حکومتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا کہ سکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف مشن منگل کی بجائے اب ویک اینڈ پر اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے، وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں آمدن اور اخراجات پر بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں 400ارب روپے کے ٹیکس اقدامات پر غورہوگا اوربجٹ میں ٹیکس ریلیف اقدامات پر بھی خصوصی سیشنز ہوں گے۔ تنخواہ دارطبقے پر انکم ٹیکس میں ریلیف پر آئی ایم ایف کو منانے کیلئے خصوصی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
صنعتوں اور تعمیراتی شعبے کیلئے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش ہوگی۔آئی ایم ایف نے بلغاریہ سے وابستہ مس آئیوا پیٹرووا کو پاکستان میں نیا مشن چیف بھی مقرر کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا بھارت کے ساتھ کشیدگی پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
حکومت عید تعطیلات سے قبل 2 جون کو نیا بجٹ پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ آئندہ مالی سال میں بھی مالیاتی پالیسی سخت رہنے کی توقع ہے۔
آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ جی ڈی پی پرائمری بجٹ سرپلس کا 1.6 فیصد ہونے کے مفروضے پر بجٹ بنائے۔