آئی ایم ایف وفد بجٹ تیاری کیلئے شیڈول کے مطابق نہ پہنچ سکا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے دوران بجٹ تجاویز شیئر کر دی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف وفد بجٹ تیاری کیلئے شیڈول کے مطابق نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اب بجٹ تیاری مذاکرات آن لائن ہوں گے، بجٹ تیاری کیلئے آئی ایم ایف وفد کی آمد آئندہ ہفتے ممکن ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے دوران بجٹ تجاویز شیئر کر دی جائیں گی۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف کو بریفنگ کیلئے معاشی ٹیم نے تیاریاں مکمل کر لی، آئی ایم ایف وفد آن لائن میٹنگز میں بجٹ تیاری کا جائزہ لے گا، وزارت خزانہ، ایف بی آر حکام ورچوئلی مذاکرات کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: آئی ایم ایف وفد بجٹ تیاری آن لائن
پڑھیں:
پاک، بھارت ڈی جی ایم اوز میں ہاٹ لائن پر رابطہ
(ویب ڈیسک) جنگ بندی کے بعد پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کیلئے پاکستان کے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارتی ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں جنگ بندی سمیت مختلف امور پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
قبل ازیں 10 مئی کی سہ پہر بھی ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ ہوا تھا، جس میں فوری سیز فائر پر اتفاق ہوا تھا، ٹیلیفونک رابطے میں زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا تھا،دونوں ممالک نے مسائل کے حل کیلئے تیسرے ملک کی ثالثی میں بات چیت کیلئے آمادگی کا اظہار کیا۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن