کراچی: بوری سے لاش برآمد، بیٹوں نے والد کو قتل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 میں بوری سے لاش ملی ہے۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے، خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے، پولیس نے ملزمان کو روک کر تلاشی لی تو بوری سے لاش ملی۔
پولیس نے کہا کہ مقتول کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
عدالت نے2 ملزمان کو منشیات رکھنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی میںعدالت نے دو ملزمان کو منشیات رکھنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ رمضان علی اور ثاقب پر دو کلو سے زائد آئس اور ہیروئن رکھنے کا جرم ثابت ہوا۔ عدالت نے دونوں ملزمان پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ ایکسائز پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے دو ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس کا الزام تھا کہ گرفتار ملزمان نے آئس اور ہیروئن فروخت کرنے کے لیے رکھی ہوئی تھی،مجرمان کی جانب سے بیانِ حلفی یا دفاع میں کوئی گواہ پیش نہیں کیا گیا۔ دفاعی مؤقف کو عدالت نے کمزور اور ناقابلِ یقین قرار دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس افسران کے خلاف جھوٹا الزام لگانے کی کوئی بنیاد نہیں۔ فیصلے میں کہا گیا کہ اتنی بڑی مقدار میں منشیات پولیس کی جانب سے لگانا ناممکن ہے۔ مقدمہ استغاثہ نے شک و شبہ سے بالاتر ہو کر ثابت کر دیا، تیسرے مفرور ملزم سعید احمد کے خلاف کیس داخل دفتر کردیا گیا۔