ٹیکس چوروں ،معاونت کرنیوالے افسران کیخلاف سخت کارروائی کی جائے،وزیراعظم شہبازشریف
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد و شعبوں کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹیکس چوروں کی معاونت کرنے والے افسروں و اہلکاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے۔
ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے،سیمنٹ اور دیگر شعبوں میں ڈیجیٹل مانیٹرنگ کو رواں برس جون تک مکمل ،تمباکو کے شعبے میں ٹیکس آمدن کے حصول کیلئے صوبوں کے ساتھ مل کر اقدامات تیز کئے جائیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ ہدایت منگل کے روز اپنی زیرِ صدارت ایف بی آر کی ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے اور ٹیکس آمدن میں اضافے پر جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے رواں مالی سال میں ایف بی آر کے آمدن کے اہداف کے حصول کی جانب تیزی سے گامزن ہونے پر حکومتی معاشی ٹیم کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد اور شعبے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور ٹیکس نہیں دیتے، انہیں ٹیکس نیٹ میں لایاجائے۔
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے 2 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
حصول آزادی سے تحفظ آزادی ہمارا ویژن ہے، عظمیٰ بخاری
صوبائی دارالحکومت کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و ثقافت کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، بھارت کو پاک افواج نے دھول چٹائی، حصول آزادی سے تحفظ آزادی آج ہمارا تھیم ہے، ہم نے اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا ہے حصول آزادی سے تحفظ آزادی آج ہمارا ویژن ہے۔ صوبائی دارالحکومت کے الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ گلوکار عاطف اسلم والد کے انتقال کے باوجود آج کے ایونٹ میں آئے ہیں، ہم اسی طرح کا ایک اور ایونٹ 6 ستمبر کو دوبارہ کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عاطف اسلم 6 ستمبر والے ایونٹ میں بھی پرفارم کریں گے، ہم اس ایونٹ کی ٹکٹ نہیں لگانا چاہتے تھے، لیکن بہت زیادہ رش کا خدشہ تھا، میں نے فیصلہ کیا ہے تمام لوگوں کی ٹکٹ کی رقم واپس کر دی جائے، یہ جشن آزادی کا خاص موقع ہے۔
وزیر اطلاعات و ثقافت کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے بعد پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے، بھارت کو پاک افواج نے دھول چٹائی، حصول آزادی سے تحفظ آزادی آج ہمارا تھیم ہے، ہم نے اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت ملک کے مختلف حصوں میں اپنی پراکسیز کے ذریعے جنگ لڑ رہا ہے، ہم نے اپنی پاک افواج کے جوانوں کا حوصلہ بڑھانا ہے اللہ اس ملک کا تاقیامت سلامت رکھے اور ہمارا ملک ترقی کی تمام تر منازل طے کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی اس قوم کو جھکا نہیں سکتا، یہ قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کا بھرپور احساس کرتی ہے، وزیر اطلاعات نے گفتگو کے اختتام پر پاک افواج زندہ باد کا نعرے بھی لگایا۔