ٹیکس فائلرز کیلئے بڑی خبر، ریٹرن فارم سے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
وقاص عظیم: ٹیکس فائلرز کے لیے بڑی خبر ،ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فارم سے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اضافی کالم شامل کرنے کا نوٹس لیا تھا ، جس کےبعد ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن فارم سے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا کالم ختم کردیا ہے۔ اس معاملے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی تھی۔
مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیرِاعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا سابق ایم این اے افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ریٹائرڈ) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
وزیرِاعظم آفس کے میڈیا ترجمان کے مطابق وزیرِاعظم شہبازشریف نے مرحوم کے بھائیوں، سابق آئی جی موٹر وے پولیس ظفر احمد چیمہ اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سے ٹیلیفون پر تعزیت کا اظہار کیا۔
دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی سابق رکن قومی اسمبلی جسٹس (ریٹائرڈ) افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
https://Twitter.com/MuddsarNazir/status/1987540899598061893
اپنے تعزیتی پیغام میں اسپیکر نے مرحوم کے اہل خانہ کے لیے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر دے۔
اسپیکر نے مرحوم جسٹس (ریٹائرڈ) افتخار احمد چیمہ کی سیاسی اور قومی خدمات کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ عوامی زندگی اور قوم کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ عزت کے ساتھ یاد رکھی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے تک پر کرنا مشکل ہوگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسپیکر قومی اسمبلی افتخار احمد چیمہ ایاز صادق ڈاکٹر نثار احمد چیمہ سابق رکن قومی اسمبلی شہباز شریف ظفر احمد چیمہ موٹر وے پولیس وزیر اعظم