وزیراعظم کی دانش اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے، ان کی اعلیٰ معیار کی تعمیر، تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن اور دانش اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت دانش اسکولز و یونیورسٹی کی حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں ملک بھر میں 15 نئے دانش سکولز کی تعمیر کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کو ملک کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر دانش اسکولز اور دانش یونیورسٹی، اسلام آباد کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دانش اسکول، اسلام آباد کا 41 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، اسے دسمبر 2025 میں مکمل کر لیا جائے گا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ گلگت بلتستان میں دانش اسکول ، سلطان آباد، گانچھے اور استور کو 30 جون 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا، بھمبر اور باغ کے دانش سکولز جون 2026 میں مکمل ہوں گے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا شاردہ، ، سبی، موسیٰ خیل اور ژوب کے دانش سکولوں کی فزیبلٹی اور ڈیزائن مکمل ہو چکا ہے ، حب، کراچی اور چترال کے دانش اسکولوں کے حوالے سے زمین کے حصول کی حوالے سے کام کیا جا رہا ہے۔
وفاقی کابینہ کی منظوری سے دانش یونیورسٹی کے حوالے سے زمین مختص کی جا چکی ہے۔
اجلاس نے یونیورسٹی کی فزیبلٹی ، ڈیزائن کی پری کوالیفکیشن کے لئے ماہر کنسلٹنٹ کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی منظوری دی۔
وزیراعظم نے زیر تعمیر دانش اسکولوں اور دانش یونیورسٹی پر کام تیز تر کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے دانش سکولز اور یونیورسٹی کی اعلیٰ معیار کی تعمیر اور تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کی بھی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ دانش اسکولز اور یونیورسٹی ملک کے مستحق لائق طلباء کو اعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کے حوالے سے حکومت کے ترجیحی منصوبے ہیں۔
انہوں نے دانش اسکولز کے تمام کلاس رومز میں سمارٹ بورڈ کی تنصیب اور ہر دانش اسکول میں ڈیجیٹل لائبریری بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ دانش اسکول میں اساتذہ کی تعیناتی کا عمل میرٹ پر مبنی اور انتہائی شفاف ہونا چاہئے، جس علاقے میں دانش تعمیر ہو رہا ہے وہاں کے مقامی اساتذہ کو ترجیح دی جائے۔
وزیراعظم نے دانش اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹریز، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کے چیف کمشنر اور دیگر متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دانش یونیورسٹی دانش اسکولز کے حوالے سے دانش اسکول کی ہدایت اور دانش ہدایت کی کرنے کی
پڑھیں:
سعودی عرب کا فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے لیےعالمی اتحاد قائم کرنے ، 9 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا اعلان
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) سعودی عرب نے فلسطینی اتھارٹی کی معاونت کے لیےعالمی اتحاد قائم کرنے کا اعلان کیا ہے ، مملکت اس کے ذریعے 9 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔العربیہ اردو کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے دو ریاستی حل پر عالمی اتحاد کے مشترکہ اجلاس میں واضح کیا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد اب 159 سے زائد ہو چکی ہے۔(جاری ہے)
یہ پیش رفت سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے بعد سامنے آئی، جس کا مقصد فلسطین کے مسئلے کا پر امن حل اور دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے بتایا کہ وہ امریکا کے ساتھ مل کر جنگ روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں، اور اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کا تعلق اس وقت تک ممکن نہیں جب تک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہ ہو۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب شراکت داروں کے ساتھ مل کر جامع اور منصفانہ امن کے لیے کوشاں رہے گا۔