گورنر سندھ کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں یوم تشکر کی شاندار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، تقریب میں مولانا بشیر فاروق نے ملک کی ترقی، خوشحالی، سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
(جاری ہے)
تقریب میں فضائیہ، نیوی اور بری فوج کے بینڈز نے سلامی پیش کی، جبکہ گورنر سندھ کے ہمراہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین نے کیک کاٹ کر اس یادگار دن کو منایا۔
یوم تشکر کی تقریب میں شاندار فائر ورکس کا مظاہرہ کیا گیا اور ملی نغمے پیش کیے گئے، جس سے حب الوطنی کا جذبہ مزید پروان چڑھا۔ تقریب کے دوران کرسچن، ہندو، سکھ برادری سمیت دیگر افراد نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر یکجہتی اور بھائی چارے کا بھرپور اظہار کیا۔ پر رونق تقریب میں ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
مسائل کے حل کیلئے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔