اسپیکر قومی اسمبلی کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ،بھارتی جارحیت میں زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز

راولپنڈی(سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے آج راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ)کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ اپنے دورے کے دوران، اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں مسلح افواج کی جرات، حوصلے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

انہوں نے قوم کے محافظوں اور معصوم شہریوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو انہوں نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھارتی فوج کے بلا اشتعال حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ انہوں نے امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور ملک کی خودمختاری کے دفاع کے حق کو اجاگر کیا۔

اسپیکر نے زخمی فوجی جوانوں اور شہریوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور انہیں قوم کی طرف سے مکمل حمایت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا “پوری قوم اس مشکل وقت میں اپنی بہادر افواج اور ثابت قدم شہریوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے طبی عملے کی لگن اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی مزید 2فوجی جوان شہید،تعداد 13ہوگئی وزیر اعظم اور آرمی چیف کا آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد، عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم حکومت کی بھارتی حملوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فوجی جوانوں اور شہریوں کی اسپیکر قومی اسمبلی سی ایم ایچ کا دورہ

پڑھیں:

محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سری لنکن کرکٹ ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے دوران مہمان ٹیم کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے گئے ہیں اور اس میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔

راولپنڈی:وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ

محسن نقوی نے سٹیڈیم میں جاری سری لنکا بمقابلہ پاکستان میچ کے لئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا

محسن نقوی نے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

سری لنکن کرکٹ ٹیم کو سٹیٹ گیسٹ کا… pic.twitter.com/RIPoDNe7Yi

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 11, 2025

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہاکہ ملک میں امن و استحکام کے فروغ کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کی ترقی بھی ہمارا مشترکہ مقصد ہے۔

وزیر داخلہ کا یہ دورہ اس وقت انجام پایا جب آج دوپہر اسلام آباد کے جی الیون علاقے میں کچہری کے باہر پولیس کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 12 افراد شہید اور 27 زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی کچہری کے باہر خود کش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ گزشتہ روز کیڈٹ کالج وانا میں خود کش حملہ ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ کالج کی عمارت میں موجود 3 دہشتگردوں کو محصور کرکے ان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اسٹیٹ گیسٹ چیئرمین پی سی بی خود کش دھماکا سری لنکن کرکٹ ٹیم محسن نقوی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • نصراللہ رندھاوا کا پمز اسپتال کا دورہ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
  • قومی اسمبلی میں اچکزئی کی جانب سے اسپیکر پر حملے کی منصوبہ بندی کا انکشاف
  • ’سری لنکن ٹیم کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا گیا ہے‘، محسن نقوی کا راولپنڈی اسٹیڈیم کا دورہ
  • محسن نقوی کا راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ، سری لنکن کرکٹ ٹیم کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دے دیا گیا
  • قائدِ حزبِ اختلاف کی تعیناتی اور قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کی شمولیت سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے ریماکس
  • اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟
  • سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اظہار افسوس اور تعزیت
  • شیرافضل مروت کی قومی اسمبلی میں جذباتی تقریر، صدر اور فوج کے حق میں بول پڑے
  • وزیرِاعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا سابق ایم این اے افتخار احمد چیمہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار
  • الطاف وانی کا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو بے نقاب کرنے پر انسانی حقوق کے ماہرین کا شکریہ