آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا اعلان ، امارات کے قومی دن 2 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کا اعلان ، امارات کے قومی دن 2 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
دبئی : آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔
جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ انہیں اس بات اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی کہ آئی ایل ٹی 20 کا آغاز امارات کے قومی دن عید الاتحاد سے ہوگا جو ملک کے اہم ترین دنوں میں سے ایک ہے۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سیزن 3 میں کچھ بڑے ٹی 20 اسٹارز نے حصہ لیا جن میں ، نکولس پورن، سیم کرن (ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ۔ ریڈ بیلٹ فاتح)، شائی ہوپ (ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز ۔
گرین بیلٹ فاتح)، فضل حق فاروقی (سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے ۔ وائٹ بیلٹ فاتح)، آندرے رسل، سنیل نارائن، جیسن ہولڈر، ایلکس ہیلز، فخر زمان، لوکی فرگوسن، ڈیوڈ وارنر، روومین پاول، داسن شناکا، رحمان اللہ گرباز، جیمز ونس، شمرون ہیٹمائر، ٹام بینٹن، روماریو شیفرڈ۔ ٹم ساؤتھی، ٹم سیفرٹ، میتھیو ویڈ، جیسن رائے، عادل رشید اور ایڈم زامپا شامل تھے۔دبئی کیپیٹلز نے اتوار 9 فروری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سنسنی خیز فائنل میں ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کاکوئی طریقہ کارموجود نہیں، صدرورلڈ بینک پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا حتمی شیڈول جاری،بقیہ میچز کا 17 مئی سے آغاز پی ایس ایل 10کے بقیہ 8 میچز کب اور کہاں کھیلے جائیں گے، تفصیلات سب نیوز پر پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران کُن رپورٹ سامنے آگئی پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز ملتوی، پی سی بی کا اہم اعلان پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا آج دھرمشالہ میں ہونیوالا میچ منسوخ ہوگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امارات کے قومی دن ا ئی ایل ٹی 20
پڑھیں:
کراچی میں عالمی کتب میلے کا 18سے 22 دسمبر ایکسپو سینٹر میں انعقاد کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کراچی میں بیسویں عالمی کتب میلے آغاز 18 دسمبر سے ہو گا اور یہ پانچ روز تک جاری رہے گا۔
چیئرمین پاکستان بک سیلرز ایسو سی ایشن کامران نورانی نے کہا کراچی ایکسپو سینٹر میں 18 سے 22 دسمبر 2025 تک کراچی ورلڈ بک فئیر منعقد کیا جائے گا۔یہ بات انہو ں نے کراچی پریس کلب میں کراچی ورلڈ بک فیئر کے حوالے سے پریس کا نفرنس میں کہی۔
ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کتب میلے میں تقریباً 3 سو اسٹالز لگائے جائیں گے، پاکستان پبلشرز اینڈ بکس سیلرزایسوسی ایشن سندھ میں پبلشرز اور بکس سیلرز کی با قاعدہ رجسٹرڈ نمائندہ تنظیم ہے۔
کراچی ورلڈ بک فیئر پاکستان کے علمی و ثقافتی منظر نامے کا ایک نمایاں اور روایتی ایونٹ بن چکا ہے، یہ کتب میلہ قارئین، مصنفین اور اداروں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھا کرے گا تاکہ علم اور کتاب کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکے۔
اس موقع پر سیکرٹری جنرل پی پی بی اے اور کنوینر فیئر وقار متین خان نے کہا نمائش اسپیس کا 85 فیصد حصہ بک ہو چکا ہے اور اس سال پانچ لاکھ سے زائد علم و ادب کے متوالے شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ سندھ کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ وائس چیئرمین پی پی بی اے ندیم مظہر نے کہا نیشنل بک فاؤنڈیشن اور دیگر سرکاری ادارے کراچی ورلڈ بک فیئر 2025 کی بھر پور حمایت کر رہے ہیں۔