ٹرمپ کا شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شام نے کئی برسوں تک جنگ، قتل و غارت اور تباہی دیکھی ہے۔ اب وقت ہے کہ ہم ان کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی کی طرف قدم بڑھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عائد سخت اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا، یہ پابندیاں گزشتہ برس اسد حکومت کے خاتمے کے بعد سے نافذ تھیں۔ انہوں نے یہ بیان ریاض میں سعودی سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے دیا، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ترک صدر رجب طیب اردوان سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا۔ٹرمپ نے کہا کہ شام نے کئی برسوں تک جنگ، قتل و غارت اور تباہی دیکھی ہے۔ اب وقت ہے کہ ہم ان کے ساتھ معمول کے تعلقات کی بحالی کی طرف قدم بڑھائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ پابندیاں ایک وقت میں ضروری تھیں، مگر اب شام کو دنیا کے سامنے کچھ خاص دکھانے کا وقت ہے، ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت ملک کو استحکام اور امن کی طرف لے جائے گی۔ اس اعلان کے بعد شام کے شہر حمص اور لطاکیہ سمیت کئی شہروں میں جشن منایا گیا، شہری سڑکوں پر نکل آئے، سعودی اور شامی جھنڈے لہراتے رہے، نعرے بازی کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
’’3 ہزار سال پرانا مسئلہ حل ہوگا؟‘‘ ٹرمپ کا غزہ امن منصوبے پر بڑا دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں مکمل امن قائم کرنا ایک ’’حیرت انگیز کامیابی‘‘ ہوگی۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کو ہزاروں سال پرانا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ تقریباً 3 ہزار سال بعد یہ مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف غزہ میں امن نہیں بلکہ پورے خطے میں مکمل امن قائم کرنا ہے، اور اگر یہ ممکن ہوا تو یہ ایک تاریخی کامیابی ہوگی۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ امن منصوبے پر حماس کے ردعمل کے لیے ’’سرخ لکیر‘‘ کھینچیں گے۔ ان کے مطابق امید اور توقع ہے کہ حماس اس منصوبے کو قبول کرلے گی تاکہ خطے میں دیرپا امن قائم ہوسکے۔