وزیراعظم کا سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے رابطہ، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریسں کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے جنوبی ایشیا کی کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے سیکریٹری جنرل کی قیادت اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کہاکہ سیکریٹری جنرل کی سفارت کاری اور رابطے، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد کے تحفظ کے ساتھ ساتھ جنوبی ایشیا میں امن کے حوالے سے ان کی دلچسپی کا مظہر ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نے خطے میں امن کے وسیع تر مفاد میں جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرتے ہوئے جنوبی ایشیا میں امن کے فروغ کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے بھارت کی جانب سے دہشتگردی کے جھوٹے الزامات اور جارحیت کی مذمت کی اور اسے ایک خطرناک مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اس کا مناسب نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے بھارتی قیادت کے مسلسل اشتعال انگیز بیانات پر بھی تشویش کا اظہار کیا جو کہ علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے ناگزیر ہے، اور سیکریٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ اس کے منصفانہ حل میں اپنا کردار ادا کریں۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہریوں کی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے علاقائی امن واستحکام کو آگے بڑھانے کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی امن کے فروغ کے لیے کام کرنا ان کا فرض ہے جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ تیسرا ٹیلیفونک رابطہ تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت جنگ بندی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ شہباز شریف مسئلہ کشمیر وزیراعظم پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ شہباز شریف مسئلہ کشمیر وزیراعظم پاکستان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ جنوبی ایشیا انہوں نے کے لیے امن کے
پڑھیں:
سعودی وزارت صحت نے اقوام متحدہ کی ٹاسک فورس کا ایوارڈ جیت لیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کی وزارت صحت نے مٹاپے اور غیر متعدی امراض سے نمنٹے کے حوالے سے جامع اور جدید پالییسوں کیلییاقوام متحدہ کی انٹرایجنسی ٹاسک فورس کا ایوارڈ 2025 ء جیت لیا۔ ایوارڈ عالمی ادارہ صحت اور اقوام متحدہ کی غیرمتعددی امراض کی روک تھام اور کنٹرول سے متعلق انٹرایجنسی ٹاسک فورس کی جانب سے دیا گیا ہے۔ تقریب کا انعقاد نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر فرینڈز آف ٹاسک فورس کے اجلاس میں کیا گیا۔