وزیراعظم شہبازشریف کاآپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ کیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا،وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابرسدھو، وفاقی وزرا احسن اقبال ، عطا اللہ تارڑ نے بھی وزیراعظم کے ساتھ دورہ کیا،کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلیٰ سول اور عسکری قیادت بھی وزیراعظم کے ساتھ دورے میں شامل رہی۔
بغیر ادویات کے جسم سے کولیسٹرول کو کیسے ختم کیا جائے؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: دورہ کیا
پڑھیں:
ہم جنگ بندی کے سب سےزیادہ قریب ، پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے: شہبازشریف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب سے فلسطینی عوام کی نسل کشی شروع کی گئی ہے، آج، الحمدللہ، ہم جنگ بندی کے سب سےزیادہ قریب ہیں، پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا۔
ایکس ( ٹویٹر) پر پیغام میںوزیراعظم نے کہاکہ صدر ٹرمپ اور ان کے ساتھ ساتھ قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، اردن، مصر اور انڈونیشیا کی قیادت کا شکریہ کہ جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے UNGA80 کے موقع پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے مزید کہاکہ حماس کی طرف سے جاری کردہ بیان، جنگ بندی کے لیے امید کی کرن اور امن کو یقینی بنانے کے لیے ایک راستہ فراہم کرتا ہے جسے ہمیں دوبارہ بند ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، انشاء اللہ، پاکستان، فلسطین میں مستقل امن کے لیے اپنے تمام دوست و برادر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے
Alhamdolillah, we are closer to a ceasefire than we have been since this genocide was launched on the Palestinian people. Pakistan has always stood by the Palestinian people and shall always do so.
Gratitude is due to President Trump, as well as to leaderships of Qatar, Saudia…
مزید :