بھارت کیخلاف آپریشن کا پلان نوازشریف کی زیر نگرانی بنا: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بھارت کیخلاف آپریشن نوازشریف کی زیر نگرانی بنا۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن”سندور‘‘ تندور بن چکا ہے، مودی سرکار کے پاس اب کوئی جواب باقی نہیں رہا، 10 مئی کو بھی نواز شریف نے وزیراعظم کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کے کامیاب اختتام پر وزیراعظم کی ہدایت پر یوم تشکر منایا گیا جبکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے تمام سکولوں میں اسمبلی کے دوران اس دن کو خراج تحسین کے طور پر منانے کی ہدایت جاری کی گئی، وزیراعلیٰ پنجاب خود زخمیوں کی عیادت کیلئے سی ایم ایچ تشریف لے گئیں اور شہدا کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت میں جامِ شہادت نوش کیا، بھارتی وزیراعظم کی حالیہ تقریر کو شکست خوردہ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی صاحب فلموں کی طرح سمجھ رہے تھے کہ پاکستان کو ہرا لیں گے لیکن یہ جنگ حقیقت تھی کوئی فلمی سین نہیں۔
صوبائی وزیراطلاعات نے بھارتی میڈیا کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ وہ پراپیگنڈا پھیلانے کے بجائے حقائق کا سامنا کریں، انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب جلد شہدا کے لواحقین کیلئے امدادی پیکیج کا اعلان کریں گی، ہم اپنی سر زمین اور شہدا پر سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صرف ایک لیڈر نہیں بلکہ ایک وژنری ہیں، دس مئی کو بھی انہوں نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ساتھ مل کر ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز مری پہنچ گئے
سٹی 42: مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف مری پہنچ گئے
میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز براستہ ایکسپریس وے اسلام آباد سے مری پہنچے ،د نواز شریف اورمریم نواز مری میں مری میں رکے بغیر چھانگلہ گلی روانہ ہو گئے ، نواز شریف اورمریم نواز چھانگہ گلی میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے
نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اورمریم نواز نے گزشتہ دوویک اینڈ بھی چھانگلہ گلی اورڈونگاگلی میں گزارے تھے ،میاں محمد نواز شریف اورمریم نواز کی آمد کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں
فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
جشن آزادی کی آمد کے باعث مری اورگلیات میں سیاحوں کابھی رش ھے