چین کی خاتون اول اور برازیل کی خاتون اول کا چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
چین کی خاتون اول اور برازیل کی خاتون اول کا چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کی خاتون اول پھنگ لی یوان نے برازیل کی خاتون اول روزانجیلا کے ساتھ چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کا دورہ کیا جو برازیل کے صدر کے ساتھ چین کے دورے پر تھیں۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ دونوں خواتین اول نے مل کر تھیٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، فن پاروں کی ایک نمائش دیکھی اور بین الاقوامی ثقافتی تبادلے اور فنون کی مقبولیت کو بڑھانے میں چائنا نیشنل گریٹ تھیٹر کے کردار کو سراہا۔
دورے کے بعد، پھنگ لی یوان اور روزانجیلا نے کلاسیکل اوپیرا اور چین-برازیل گیتوں کا ایک پروگرام ملاحظہ کیا۔ پھنگ لی یوان نے کہا کہ چین اور برازیل دونوں ثقافتی طاقتیں ہیں، حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط فعال رہے ہیں،
اور عوام میں افہام و تفہیم اور دوستی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک اس اچھے رجحان کو برقرار رکھیں گے اور عوامی تعلقات کو مزید گہرا کریں گے۔روزانجیلا نے کہا کہ وہ برازیل چین دو طرفہ ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کی خواہش رکھتی ہیں اور برازیل چین دوستی کو گہرا کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق ایم سی آئی کو پالیسی بنانے کی ہدایت عاطف اکرام شیخ کی نئے مینوفیکچررز کے ریفنڈ کلیمز کو ای آر ایس اور فاسٹر سسٹم پر منتقل کرنے کی تجویز چین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاریاں اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری نوے فیصد سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین کی امریکی غندہ گردی پر تنقید، سی جی ٹی این سروےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی خاتون اول اور برازیل کا دورہ
پڑھیں:
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزیکل شو کا انعقاد
فوٹو: اسکرین گریب
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے جشن آزادی اور معرکہ حق تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گرینڈ میوزیکل شو کا بھی اہتمام کیا گیا، بڑی تعداد میں شہریوں نے تقریب میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بطورِ مہمان خصوصی شریک ہوئے، صوبائی وزراء بھی تقریب میں موجود تھے، جبکہ مختلف ممالک کے قونصل جنرل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
گورنر ہاؤس کراچی میں جشن آزادی معرکہ حق کے سلسلے میں اونٹوں کی ریلی کا انعقاد کیا گیا اونٹوں پر پاکستانی پرچم لگایا ہوا تھا۔
سندھ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اس میوزیکل ایونٹ کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا، مرد اور خواتین کیلئے الگ الگ انکلوژر مختص کیے گئے۔
ایونٹ میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔
تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مئی میں بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ بھارت دنیا کے سامنے گڑ گڑانے پر مجبور ہوا۔
سید مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے تو جنگ جاری رکھ کر بھارت کو مزید مزا چکھا سکتے تھے، امن پسند ہیں اس لیے دنیا کی بات مان لی اور جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے والا سندھ صوبہ ہے،سندھ صوبہ جشن آزادی کی تقریبات میں بھی آگے ہے۔