چین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
چین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
برازیل اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، صدر برازیل
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا سے ملاقات کی ۔
چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برازیل اسٹریٹجک باہمی اعتماد پر قائم رہتے ہوئے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے اور ہر سطح پر ہمہ جہت تبادلوں کو مضبوط بناتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی، صحت مند اور مستحکم ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مختلف میکانزم کو مکمل طورپر بروئے کار لاتے ہوئے عملی تعاون میں مزید روشن امکانات پیدا کرنے کی کوشش کرنا ہوگی۔شی جن پھنگ کا کنہا تھا کہ ہم اگلے سال “چین برازیل ثقافتی سال” منائے جانے کے موقع سے فائدہ اٹھا کر ثقافت، تعلیم، سیاحت، میڈیا اور مقامی شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائیں گےا ور کثیر الجہت تعاون پر عمل پیرا رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چین اور برازیل اقوام متحدہ، برکس اور چین اور سی ای ایل اے سی فورم سمیت دیگر کثیر الجہتی میکانزم میں ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بناتے ہوئے ثابت قدمی کےساتھ یکطرفہ پسندی ، تحفظ پسندی اور غنڈہ گردی کی مخالفت کریں گے۔
برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے کہا کہ برازیل اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں اور ان میں کسی بھی بیرونی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائےگی۔ان کا کہنا تھا کہ دوسرے بڑے ممالک کے برعکس، چین نے ہمیشہ برازیل سمیت لاطینی امریکی ممالک کی معاشی اور سماجی ترقی کے حصول میں مخلصانہ حمایت اور مدد کی ہے.
بات چیت کے بعد دونوں سربراہان مملکت نے ترقیاتی حکمت عملی، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت، ڈیجیٹل معیشت، فنانس، انسپکشن اور قرنطینہ اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون کی 20 دستاویزات پر دستخط کا مشاہدہ کیا۔ فریقین نے کثیر الجہتی کے مشترکہ تحفظ سے متعلق مشترکہ بیان اور یوکرین کے بحران پر بھی مشترکہ بیان جاری کیا۔
بات چیت سے قبل شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے برازیل کے صدر اور ان کی اہلیہ کے استقبال کے لئے شاندار تقریب کا اہتمام کیا۔ اسی رات شی جن پھنگ اور پھنگ لی یوان نے لولا ڈی سلوا اور ان کی اہلیہ کے لیے استقبالیہ ضیافت کا بھی اہتمام کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان اور بھارت کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، شاید انہیں ایک ڈنر پر اکھٹا بھی کردیں،ڈونلڈ ٹرمپ ایف بی آر نے مشروب ساز کمپنیوں کی سخت نگرانی کیلئے 50سے زائد ریونیو افسران تعینات کر دیئے نئے مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف کی تیاریاں اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری نوے فیصد سے زیادہ انٹرنیٹ صارفین کی امریکی غندہ گردی پر تنقید، سی جی ٹی این سروے چینی صدر کی انتھونی البانیز کو آسٹریلیا کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارک باد جاپان اپنی جارحیت کی تاریخ کو خوبصورت دکھانے سے باز رہے، چینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین اور برازیل کا کہنا تھا کہ شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی صدر کریں گے ڈی سلوا چین کے اور ان
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد
پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔
اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک