ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا درعیہ میں صدر ٹرمپ کا استقبال
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا درعیہ میں خیر مقدم کیا ہے۔ اس موقع پر ولی عہد اور امریکی صدر نے درعیہ کا دورہ کیا۔ بعد ازاں تاریخی حیثیت کے حامل درعیہ میں عشائیے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
(جاری ہے)
میڈیارپورٹس کے مطابق آل سعود کے آبائی گھر کی حیثیت سے درعیہ تاریخی و ثقافتی مقام کا حامل ہے۔ نیز تعمیراتی ورثے سے اس کی ثقافتی شناخت مزید نمایاں ہوتی ہے۔'یونیسکو' کے عالمی ثقافتی ورثہ میں درعیہ کا ضلع التوریف اور وادی حنیفہ شامل ہیں۔جاری کردہ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صدر ٹرمپ کو درعیہ کے مقامات کا دورہ کرا رہے ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ولی عہد
پڑھیں:
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کا دورہ کیا۔خواجہ سلمان رفیق نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور بریفنگ لی۔صوبائی وزیر نے ورکشاپ اور سٹورروم کا بھی معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسرہارون حامد،ڈاکٹراسدعباس شاہ، ڈاکٹر وجاحت کمال اور ڈاکٹر عرفان مرزا موجود تھے۔(جاری ہے)
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج و معالجہ میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اولین ترجیح ہے،سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صحت عامہ کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میو ہسپتال کے ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلی ٹیشن کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیاجارہاہے۔