خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ملک کے جنوبی میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم کوہستان اور مانسہرہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: میں موسم گرم اور خشک گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر کا امکان ہے اضلاع میں کے بیشتر
پڑھیں:
پنجاب میں سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر سی ایم فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔
ترجمان سیف سٹیز کے مطابق لاہور میں 442 مقامات پر فری وائی فائی سروس فراہم کردی گئی ہے، اب تک 58.04 ملین سے زائد صارفین نے 1191 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا۔
ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 23 اضلاع میں بھی اہم مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کو فعال کر دیا گیا، 23 اضلاع میں 952 مقامات پر مفت وائی فائی سروس فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب کے 450 خواتین سرکاری کالجز میں مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے گی، طالبات کے تحفظ اور ایمرجنسی سروسز تک بروقت رسائی کیلئے خواتین کالجز میں فری انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پنجاب کو جدید ڈیجیٹل صوبہ بنایا جا رہا ہے، فری وائی فائی سروس ایمرجنسی استعمال کے لیے ہے، ویڈیو اسٹریمنگ یا تفریح کے لیے نہیں۔