فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نیکہا ہیکہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔ لاہور میں نیشنل سکیورٹی اور وارکورس کے وفد سیگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، ملک کو درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، عوام کی خوشحالی میری اولین ترجیح ہے ، گڈگورننس، درست پالیسیاں اور سخت محنت ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے،گڈگورننس سے عوامی مسائل کا حل ممکن ہے، عوام کی بیلوث اور بلاتفریق خدمت میرا مشن ہے، صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی کو فوقیت دے رہی ہوں، پنجاب نے بڑا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیا، پنجاب کے عوام نے آج تک سیلاب کی اتنی تباہی نہیں دیکھی، سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرحکومت نے پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی حکومت نے پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی ملائیشیا نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر تحفظات کا اظہارکردیا خاتون کے جاپان کی پہلی وزیراعظم بننے پر خواتین ہی ناخوش، وجہ کیا ہے؟ وزیرِ اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم سیاسی و قومی امور پر تبادلہ خیال معرکہ حق میں جگ ہنسائی ،بھارت نے آپریشن سندور ٹو کی تیاری شروع کردی اسحاق ڈار کا سعودی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطہ، امن معاہدے پر گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
ٹرائی سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا
3 ملکی ٹی20 سیریز منگل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی، جس کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
سیریز 18 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ 29 نومبر کو 3 ملکی سیریز کا فائنل کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام
قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ 3 ملکی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے، دو مضبوط ٹیموں کے خلاف مسلسل کرکٹ کا اچھا موقع ملے گا۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے اچھا کھیل پیش کرے گی، راولپنڈی کے شائقین ہمیشہ بہترین سپورٹ دیتے ہیں۔
سلمان علی آغا نے کہاکہ ٹرائی نیشن سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، کوشش کریں گے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں، قومی ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر ہیں، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی شائقین سے ہمیشہ بھرپور سپورٹ ملی، ٹی20 میں کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 21 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 18 جبکہ زمبابوے نے 3 میچز جیتے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 24 ٹی20 میچز ہو چکے ہیں۔ سلمان علی آغا کے مطابق پاکستان نے ان میں سے 14 جبکہ سری لنکا نے 10 میچز میں کامیابی حاصل کی۔
مزید پڑھیں: قومی کرکٹر آصف علی کا بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان نے حال ہی میں سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں شکست دی، جبکہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تین ملکی سیریز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم زمبابوے سری لنکا سلمان علی آغا کپتان قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز